حاملہ انڈین ڈی ایس پی کی شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت

انڈیا میں بدھ کے روز 3 لاکھ 14 ہزار 835 کرونا سے متاثرہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2 ہزار 104 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔  

انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں ایک حاملہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) شلپا ساہو کی شہریوں کو کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر (ایس او پیز) کی ہدایات کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ڈی ایس پی شلپا ساہو چھتیس گڑھ میں تعینات ہیں جو  کرونا کی وباء سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حاملہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) شلپا ساہو لاٹھی اٹھائے سخت گرمی میں شہریوں کو کرونا کی وباء سے بچاؤ کے لیے ماسک پہننے سمیت دیگر ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات دیتی دکھائی دے رہی ہیں۔ حاملہ ڈی ایس پی شلپا ساہو کیسے تپتی دھوپ میں اپنے ساتھی پولیس اہلکاروں کے ساتھ اپنا فرض نبھا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بنارس میں کنبھ کا میلہ لاشوں کے ڈھیر لگا گیا

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ڈی ایس پی شلپا ساہو سڑکوں پر نکلنے والے شہریوں پر نظر رکھتے ہوئے انہیں کرونا کی وباء سے بچاؤ کے لیے ضروری ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کررہی ہیں۔ ڈی ایس پی شلپا ساہو چھتیس گڑھ میں تعینات ہیں جو  کرونا کی وباء سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے۔

ڈی ایس پی کی شہریوں کو لاک ڈاؤن ہدایات پر عمل کی درخواست

 

ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حاملہ ڈی ایس پی شلپا ساہو کے ایک ہاتھ میں لاٹھی ہے اور چہرے پر ماسک پہن رکھا ہے۔ شلپا ساہو تیز دھوپ میں ہر آنے جانے والے سے پوچھ رہی ہیں کہ وہ کہاں جارہے اور کیوں جارہے ہیں۔ کیا دوران سفر وہ کرونا کی ایس او پیز کا خیال رکھ رہے ہیں۔

یہ ویڈیو مثال ہے کہ کرونا کی وباء کی شدید ترین لہر میں کیسے فرنٹ لائن کارکنان اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنا رہے ہیں۔

یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب انڈیا کرونا کی وباء کی شدید ترین لہر سے دوچار ہے۔ ویڈیو میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کرونا کی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چہرے پر ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ رکھنا ضروری ہے۔

انڈیا کی وزارت صحت کے مطابق بدھ کے روز 3 لاکھ 14 ہزار 835 کرونا سے متاثرہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2 ہزار 104 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

انڈین وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انڈیا میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک دن میں سب سے زیادہ ہے۔

متعلقہ تحاریر