بل اور ملینڈا طلاق کے بعد بھی فاؤنڈیشن کے لیے یکجا رہیں گے

یہ جوڑا دنیا کے امیر ترین جوڑوں میں سے ایک تھا جس نے دنیا بھر میں اربوں ڈالرز خیراتی کاموں میں خرچ کیے ہیں۔

ایک پروڈکٹ مینیجر کے طور پر مایکروسافٹ میں داخل ہونے والی ملینڈا نے ادارے کے سربراہ بل گیٹس کے دل گھر بنایا اور 27 سالہ شادی شدہ زندگی کے بعد اب دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے لیکن دونوں بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن میں مل کر کام کرتے رہیں گے۔

یہ جوڑا دنیا کے امیر ترین جوڑوں میں سے ایک تھا جس نے دنیا بھر میں اربوں ڈالرز خیراتی کاموں میں خرچ کیے ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنی علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے جوڑے نے کہا کہ وہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن پر اپنا مشترکہ کام جاری رکھیں گے جو عالمی صحت، صنفی مساوات، تعلیم اور دیگر پروگراموں کو فنڈ فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اور انڈیا کے نیوز چینلز پر انتخابات ان کرونا آؤٹ

تین بچوں کے والدین بل اور ملینڈا گیٹس نے 2000 میں ایک فاؤنڈیشن بنائی تھی جس کی سربراہی دونوں مل کر کرتے ہیں۔ اس فاؤنڈیشن نے اب 54 ارب ڈالرز سے زیادہ رقم مختلف قسم کے فلاحی کاموں میں خرچ کی ہے۔

NY POST

واشنگٹن، انڈیا، چائنا، برطانیہ، جرمنی اور جنوبی افریقہ میں اپنے دفاتر رکھنے والی بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن صنفی مساوات، غربت کے خاتمے، صحت، ترقی، ماحولیات اور عالمی ترقی جیسے معاملات پر کام کرتی ہے۔

اس فاؤنڈیشن نے پونے دو ارب ڈالرز کووڈ 19 کی ویکسین کی تحقیق پر خرچ کیے ہیں۔

اپنے مشترکہ اعلامیے میں بل اور ملینڈا نے لکھا ہے کہ ’گذشتہ 27 سالوں کے دوران ہم نے 3 ناقابل یقین بچوں کی پرورش کی ہے اور ایک ایسی فاؤنڈیشن قائم کی جو دنیا بھر میں کام کرتی ہے تاکہ تمام لوگ صحت مند اور فائدہ مند زندگی گزار سکیں۔‘

ان کے مطابق ’ہم اس مشن پر یقین رکھتے ہیں اور فاؤنڈیشن میں مل کر اپنا کام جاری رکھیں گے لیکن اب ہمیں یقین نہیں ہے کہ ہم اپنی زندگی کے اس اگلے مرحلے میں ایک جوڑے کی حیثیت سے اکٹھے ترقی کر سکتے ہیں۔‘

The Guardian

بل اور ملینڈا نے یہ اعلان ایمیزون کے بانی جیف بیزوس اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق کے 2 سال بعد کیا ہے۔ یف بیزوس دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور ان کی سابقہ اہلیہ میکنزی کے درمیان طلاق کے نتیجے میں ملنے والی 38 ارب ڈالرز کی رقم کو دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی ’ڈیورس سیٹلمنٹ‘ کہا جاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر