کیا جو بائیڈن نے بیٹے کے گناہوں پر پردہ ڈالا؟

ہنٹر بائیڈن نے والد کے اکاؤنٹ سے خاتون کو رقم ٹرانسفر کی۔

امریکی صدر جو بائیڈن اپنے صاحبزادے کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ 2018 میں ہنٹر بائیڈن نے ان کے ساتھ وقت گزارنے والی خاتون کو والد کے اکاؤنٹ سے رقم ٹرانسفر کی تھی۔ خاتون کو 8 ہزار ڈالرز کے بجائے غلطی سے 25 ہزار ڈالرز کی ادائیگی ہوگئی۔

جو بائیڈن کے صاحبزادے ہنٹر بائیڈن نے سال 2018 میں لاس اینجلس میں ایک خاتون کے ساتھ چند دن گزارے تھے۔ اس دوران دونوں نے ایک ساتھ ویڈیوز بھی بنائیں۔ ہنٹر بائیڈن نے روسی خاتون کو 8 ہزار ڈالرز کی رقم ادا کرنی تھی۔ لیکن جب پہلی مرتبہ رقم بھیجی گئی تو وہ ٹرانسفر نہیں ہوسکی جس کے باعث ہنٹر بائیڈن نے یکے بعد دیگرے کئی ٹرانزیکشنز کیں۔ ان میں سے ایک کارڈ چل گیا جو کہ ان کے والد جوبائیڈن کا تھا۔ اس کارڈ سے رقم ٹرانسفر ہونے کے بعد پچھلے کارڈز سے بھی رقم خاتون کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئی جس کی وجہ سے کل ملا کر خاتون کے اکاؤنٹ میں 25 ہزار ڈالرز کی رقم ٹرانسفر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے

پوپ فرانسس نے اسپائیڈر مین کا تحفہ قبول کر کے روایت توڑ دی

رقم کے ٹرانسفر ہونے کے بعد ہنٹر بائیڈن کو سیکریٹ سروس کے خصوصی ایجنٹ کا فون آیا جس نے صورتحال سے آگاہ کیا۔

روسی خاتون نے اکاؤنٹ میں جمع ہونے والی زائد رقم واپس لوٹا دی لیکن 12 جون 2018 کو انہوں نے بتایا کہ آخری 5 ہزار ڈالرز ان کے اکاؤنٹ سے ٹرانسفر نہیں ہو پارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایف بی آئی کو جو بائیڈن کے بیٹے کے لیپ ٹاپ سے خاتون کو کیے جانے والے تمام میسجز ملے ہیں۔ ان پیغامات سے نہ صرف رقم سے متعلق معلومات سامنے آئی ہیں بلکہ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ہنٹر بائیڈن نے روسی خاتون سے گفتگو میں اپنا نام ’روب‘ بتایا تھا۔

متعلقہ تحاریر