ملالہ نے افغانستان میں امن کی تعریف بیان کردی
ملالہ کے لیے افغانستان کا امن تحفظ اور خواتین کی تعلیم ہے۔

نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کہتی ہیں کہ افغان امن عمل کے حوالے سے سب سے اہم بات افغانی عوام کا تحفظ اور خواتین کی تعلیم ہے جس پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیئے۔
ملالہ یوسفزئی نے امریکی نیوز چینل کیبل نیوز نیٹ ورک (سی این این) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے عوام کے مفادات سب سے زیادہ اہم ہیں۔ افغان امن مذاکرات میں خواتین کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیئے۔ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں افغانستان میں امن اس وقت قائم ہوگا جب افغانی عوام کو تحفظ ملے گا اور خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کی آزادی ہوگی اور انہیں سیاسی حقوق دیئے جائیں گے۔
ملالہ نے انٹرویو میں اپنے نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اسمبلی کے بارے میں تفصیلات بھی شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان خواتین کی کہانیاں سننا چاہتی ہیں جو مسائل کے خلاف لڑ رہی ہیں۔ ملالہ کے مطابق یہ ڈیجیٹل نیوزلیٹر لڑکیوں کو اپنی آواز دنیا تک پہنچانے میں مدد کرئے گا۔ اس میں ری سائیکلنگ، معاشرتی اصول، نسل پرستی، ذہنی صحت اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے موضوعات شامل ہیں
.@Malala Yousafzai talks to me about her new venture "Assembly” – a platform for girls around the world to share their thoughts, challenges and accomplishments. Take a listen below@MalalaFund #Malala pic.twitter.com/TqxPUOwqc7
— Zain Asher (@ZainAsher) July 5, 2021
یہ بھی پڑھیے
ملالہ یوسفزئی کا اٹلی سے رشتہ آگیا
واضح رہے کہ ملالہ 2013 کے بعد سے پاکستان کے ضلع سوات میں طالبان کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے خلاف ایک نمایاں کارکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہے۔