برطانوی وزیر اعظم کا کتا رومانوی تنہائی کا شکار

بورس جانسن نے اپنے پالتو کتے "ڈلن" کو دوسرے کتوں سے منفرد قرار دیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کتا رومانوی تنہائی کا شکار ہو گیا ہے۔ بورس جانسن نے اپنے پالتو کتے کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ میرا کتا اپنی ناختم ہونے والی رومانوی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے لوگوں کی پاس جانے لگا ہے۔

وزیر اعظم بورس جانسن نے منگل کے روز پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے پالتو کتے ڈلن کی سرگرمیوں کے بارے بتایا۔

یہ بھی پڑھیے

توہین رسالت کا مرتکب کارٹونسٹ کرٹ ویسٹرگارڈ ہلاک ہو گیا

پولیس ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر بورس جانسن نے کتوں کے ماہر پولیس اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے پوچھا کہ وہ لوگ کتوں کیسے سنبھالتے ہیں۔ انہوں نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں موجود جرمن شیفرڈ زورو کی سرگرمیوں کے بارے میں سوالات کیے۔

انہوں نے پوچھا کہ ” کیا آپ کو کبھی اس کی رومانوی حرکات کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت پیش آئی ہے۔؟”

جرمن شیفرڈ زورو کے رکھوالے نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس طرح کے خدشات کا کبھی سامنا نہیں کرنا پڑا۔ جس پر سر ہلاتے ہوئے وزیر اعظم بورس جانسن اپنے کتے کو گلے لگایا اور بولے میرا کتا منفرد ہے۔

ڈلن، جیک رسل کی کراس پیداوار ہے۔ وزیراعظم بورس جانس اور کیری سیمنز نے 2019 میں اپنے ایک دوست کے فارم “فرینڈز آف اینیملز ویلز” سے حاصل کیا تھا۔ تب برطانوی وزیراعظم نے اس کا نام “ڈلن” رکھا تھا۔

بورس جانسن اور کیری سیمنز “ڈلن” کو ٹن ڈاؤننگ اسٹریٹ لے گئے، اور اس کی تصویر کو کرسمس کارڈ پر بھی نمایاں طور پر لگایا تھا۔

“ڈلن” کو کود لینے کے بعد فرینڈز آف اینیملز ویلز نے کہا تھا کہ “ہم جانتے تھے کہ کیری سیمنز ہمیشہ سے ہی جانوروں کی فلاح و بہبود کی ایک بڑی ترجمان ہیں، اور ہمیں اس بات سے بہت خوشی ہے کہ یہ خوبصورت ” پپی” کیری اور وزیر اعظم کے ساتھ ان کے گھر ٹن ڈاؤننگ اسٹریٹ پر اپنی بہترین زندگی گزارے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ سوچ کر خوشی ہو رہی ہے کہ ویلش سے اپنی زندگی کا آغاز کرنے والا ننھا ونکی اب ان لوگوں کے ساتھ زندگی گزارے گا جو اسے پسند کرتے ہیں۔

Facebook Comments Box