بارک اوباما کی مقبولیت میں کمی نہ آئی

اوباما کبھی بھی دنیا کے مسائل کو ہمارے پیار کے بیچ میں نہیں لائے، مشل اوباما

امریکا کے سابق صدر اور نامور سیاستدان بارک اوباما 60 برس کے ہوگئے۔ گزشتہ روز ان کی سالگرہ کے موقعے پر اہلیہ مشل اوباما، امریکی صدر جوبائیڈن اور ہیلری کلنٹن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اہم پیغامات شیئر کیے۔ سالگرہ پر ہزاروں مداح اوباما کے گھر کے باہر جمع ہوئے۔

بارک اوباما کو امریکا کے پہلے افریقن امریکن سیاہ فام صدر رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔ اگرچہ اب وہ صدارت کے عہدے پر فائز نہیں لیکن ان کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی ہے۔ اوباما نے گزشتہ روز اپنی 60ویں سالگرہ منائی تو دنیا بھر سے اہم شخصیات کے پیغامات موصول ہوئے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹوئٹر پر بارک اوباما کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا کہ وہ انہیں بھائی اور دوست کہنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ اوباما کی ملک کے لیے خدمات قابل فخر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

میئر لندن صادق خان کیا اگلے برطانوی وزیراعظم ہیں؟

ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما ہیلری کلنٹن نے بارک اوباما کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ایک سچے انسان کی دوستی پر فخر ہے۔

سابق امریکی صدر کی سالگرہ پر ان کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر فیملی کی تصویر شیئر کرکے انہیں مبارکباد دی۔ مشل اوباما نے لکھا کہ ایک والد کی اپنی بیٹیوں سے پیار کی کوئی حد نہیں، اوباما کبھی بھی دنیا کے مسائل کو ہمارے پیار کے بیچ میں نہیں لائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Michelle Obama (@michelleobama)

ایک اور پوسٹ میں سابقہ خاتون اول نے اپنے شوہر کی 2008 ک تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ آپ آج بھی سب سے زیادہ محبت کرنے والے ساتھی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Michelle Obama (@michelleobama)

امریکا میں کرونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے باوجود سابق امریکی صدر کی سالگرہ کے موقع پر ہزاروں مداح ان کے گھر کے باہر جمع ہوئے اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ اوباما کی سالگرہ کی تقریب میں 500 مہمانوں اور 200 اسٹاف ممبرز نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ بارک اوباما نے 2008 سے 2016 تک دنیا کے طاقتور ترین امریکی صدر کی حیثیت  سے ذمہ داریاں سنبھالیں۔ بارک اوباما کے دور میں جوبائیڈن امریکا کے نائب صدر اور ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ تھیں۔

متعلقہ تحاریر