یوکرین کا طیارہ اغواء ہوگیا

یوکرین کا ایک طیارہ جو کہ یوکرینیوں کو نکالنے کے لیے افغانستان پہنچا تھا، نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے۔

یوکرین کے نائب وزیر خارجہ کے مطابق طیارے کو ایران لے جایا گیا ہے۔ انخلا کا طیارہ اتوار کو ہائی جیک کرلیا گیا تھا تاہم آج طیارہ ہائی جیکرز کے مکمل کنٹرول میں چلا گیا۔ نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہائی جیکر مسلح تھے جبکہ مسافروں کے بارے میں انتظامیہ کے پاس کوئی اطلاعات موجود نہیں ہیں۔

 

Facebook Comments Box