اینجیلامیرکل 16 سال تک جرمنی کی حکمران کیسے رہیں؟

ان کے الوداع کےموقع پر شہریوں نے چھ منٹ تک کھڑے ہو کرتالیاں بجائیں اور انھیں ان کی بے لوث خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔

جرمن باشندوں نے اپنی مقبول ترین لیڈر اینجیلا میرکل کو الوداع کہہ دیا، اپنے دور اقتدار کے اختتام پر چانسلر اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی میں آئیں ملک بھر میں شہریوں نے چھ منٹ تک کھڑے ہو کرتالیاں بجائیں اور انھیں ان کی بے لوث خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔

ایک جرمن شہری ” الون فو”  نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی  لیڈراینجیلا میرکل کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے لکھا ہے کہ  بطور جرمن شہری مجھے اپنی لیڈراینجیلا میرکل پر فخر ہےجن کو جرمنی سے تعلق رکھنے والی طاقتورترین خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جرمن ایتھلیٹ کا جمناسٹک چیمپئن شپ میں فل باڈی سوٹ کا انتخاب

اینجیلا میرکل کو جرمن باشندوں نے 2005 میں بطور چانسلر ملک کا سربراہ منتخب کیا، ان گذشتہ 16 سالوں کے دوران ان کے خلاف ملک میں کوئی بغاوت نہیں ہوئی انھوں نے اس تمام عرصے میں اپنے کسی رشتہ دار کو کسی ریاستی عہدے پر تعینات نہیں کیا بلکہ مہارت، لگن اور خلوص کے ساتھ قیادت کی ایک عظیم مثال قائم کی ۔

انھوں نے لکھا کہ جرمن باشندوں نے آج  اپنی عظیم لیڈر طبیعیات دان اور کوانٹم کیمسٹ اینجیلا میرکل کو الوداع کہا ہے  جس کو اپنے کام اور خدمت نے مصروف رکھا جس کو دنیا کی چکا چوند نے زرا بھی  متاثر نہیں کیا انھوں نے اپنی کوئی جائیداد نہیں بنائیں، قیمتی گااڑیاں اور پرائیوٹ جہاز نہیں خریدے۔

 جرمن باشندے نے مزید لکھا کہ  جرمنی کی طاقتورترین خاتون ہونے کے باوجود اینجیلا میرکل نے اپنا انداز زندگی نہیں بدلا، ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے ایک نمائندے نے ان سے ان کے پرانے کوٹ کے بارے  میں سوال کرتےہوئے کہا کہ  آپ نے ایک پرانا کوٹ پہنا ہوا ہے  کیا آپ کے پاس کوئی دوسرا کوٹ نہیں ہے تو اس کے جواب میں انیجیلا میرکل نے اعتماد کے ساتھ جواب دیا کہ میں کوئی فیشن ماڈل نہیں ہوں میں ایک سرکاری ملازم ہوں۔

ایسا ہی ایک اور سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کے کی کوئی ملازمہ ہے جو گھریلوکام کاج کرتی ہوں صفائی ستھرائی اور دیگر کام انجام دیتی ہو تو اس کے جواب میں سابق چانسلر کا کہنا تھا کہ نہیں میرے گھر میں کوئی  ملازم نہیں ہے  اور نا مجھے اس کی ضرورت ہے ، میں روزانہ اپنے گھریلوں کام  انجام دیتی ہوں جس میں  میرے شوہر میرا ہاتھ بٹاتے ہیں ۔

شہری نے  مزید تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ  یورپ کی سب سے بڑی معاشی طاقت جرمنی کی سربراہ ہونے کے باوجود ااینجیلا میرکل اسی اپارٹمنٹ میں رہائش پزیر ہیں جس میں وہ چانسلر منتخب ہونے سے قبل مقیم  تھیں  یہ ایک عام سا درمیانے درجے کا اپارٹمنٹ ہے۔

متعلقہ تحاریر