ملالہ یوسفزئی کی طالبان کے خلاف ‘اینجلینا جولی’ کی کتاب کی تعریف

ملالہ نے کہا ہے کہ مجھے اپنی دوست اینجلینا جولی اور ایمنسٹی انٹرنیشنل پر فخر ہے جنہوں نے یہ کتاب لکھی ہے

ملالہ یوسفزئی نے ہالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے پناہ گزین افراد کیلئے خصوصی سفیر اینجلینا جولی اور بین الاقوامی ادارہ برائے انسانی حقوق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی  بحران پر کتاب” know your rights and claim them” تحریر کرنے پر ان کی خدمات کو سراہا ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اینجلینا جولی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے اپنی دوست اینجلینا جولی اورایمنسٹی انٹر نیشنل پر فخر ہے جنہوں نے یہ کتاب لکھی ہے جو بچوں کو یہ آگاہی دیتی ہے کہ اپنی زندگی   اور دنیا بھر میں ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Malala (@malala)

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے نوجوانوں اوربچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بھی اتنے ہی حقوق حاصل ہیں جتنے کسی بھی بالغ انسان کو حاصل ہیں، کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ آپ کو نقصان پہنچائے، یا زبرستی آپ کی سوچ کو اپنی مفادات کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرے، کسی کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ معاشرے میں آپ (بچوں) کے کردار کو محدود کرے یا معاشرتی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روکے۔

انھوں نے اس دوران اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں معروف امریکی اداکارہ اینجلینا   جولی کی بچوں پر ہونےوالے حملوں اور تشدد پر بات کررہی ہیں جبکہ حکومت ، اساتذہ اور والدین ان کی حفاظت کرنے میں ناکام ہیں۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے سوات سے تعلق رکھتی ہیں جن کو  دنیا میں کسی بھی شعبے میں نوبل انعام وصول کرنے والے سب سے کم سن عمر ہونے والی شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

متعلقہ تحاریر