غیر ملکی خواتین بھی پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال کی معترف

روزی گیبریل تین برس قبل موٹربائیک پرتنہا تقریبا گیارہ ہزار کلومیٹر کا سفر طے کر کے پاکستان میں داخل ہوئیں تھیں جبکہ شنیرہ اکرم سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ ہیں

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے بھی سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناکر دورہ پاکستان منسوخ کردیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے فیصلے پر جہاں دنیا بھر میں تنقید کی جارہی ہے وہیں غیر ملکیوں نے پاکستان کو مکمل پُرامن ملک بتاتے ہوئے  غیرملکیوں کیلئے ایک محفوظ ملک قرار دیا ہے۔

کینیڈین ٹریول ولاگر روزی گیبریل کے بعد وسیم اکرم کی آسٹریلین نژاد اہلیہ شنیرہ اکرم نے بھی  پاکستان کو ایک محفوظ ملک  قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں یہاں خود کو محفوظ محسوس کرتی ہوں

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرہ اکرم  نے مائروبلاگنگ  کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ، قومی سلامتی کے حوالے سے میں اپنے بیان پر قائم ہوں ، میں پاکستان میں خود کو مکمل طور پر محفوظ محسوس کرتی ہوں۔

انھوں نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ ہم نے اس ملک کو ایک پرامن ملک بنانے کیلئے کتنی قربانیاں  اور مشکلات اٹھائی ہیں ،  یہ ایک  تحفظ والا احساس ہے جب آپ   200 ملین افراد کے درمیان ہوں اور وہ سب ایک ہی چیز چاہتے ہوں  "امن”!

 پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا میں مصروف طاقتوں کو آئینہ دیکھانے  میں کینیڈین ٹریول ولاگر روزی گیبریل  نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی ، روزی گیبریل  نے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کی جانب سے  آخری لمحات میں دورہ منسوخ کرنے اور اس کے بعد انگلینڈ کی جانب سے بھی کرکٹ کا دورہ منسوخ کرنے پر  اپنی ویڈیو کے ذریعے ایک پیغام دیا ہے  جس میں پاکستان کو محفوظ ترین ملک بتا یا گیا ہے ۔

اپنے انسٹا گرام آفیشل پیج سےروزی گیبریل  نے اپنے گیارہ ہزار کلومیٹر کے سفر کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی ہے جس میں پاکستان کو سیاحوں اور غیر ملکیوں کیلئے ایک محفوظ ملک بتایا گیا ہے ، انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے  نہیں معلوم تھا کہ میں تنہاں ایک ایسے ملک کا سفر کرسکوں گی جس کے بارے میں میں کچھ بھی نہیں جانتی تھی  ، میں بس یہ جانتی تھی کہ پاکستان کے حوالے سے میڈیا منفی تاثر دیتا ہے لیکن ایک باشعور انسان کی طرح میں بھی جانتی تھی کہ جو کچھ میڈیا دکھاتا ہے اس پر یقین نہیں کرنا چاہئے جب تک آپ سب خود نہ دیکھ لیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rosie Gabrielle (@rosiegabrielle)

 

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں میرے غیر معمولی سفر کے تجربے کو کسی  مغربی میڈیا نے کوریج نہیں دی بلکہ اس کے مقابلے میں جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا کیونکہ منفی خبریں اچھی خبروں کے مقابلے میں زیادہ   توجہ لیتی ہیں کیونکہ یہ فروخت نہیں ہوتیں ۔

انھوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے  صرف پاکستان  اور پاکستانی عوام  کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کے خاطر میں سچ کو سب کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے انھوں نے کہا کہ میں  سب کے سامنے پاکستان کا وہ چہرہ لاؤں گی جو  حقیقت ہے ، جو حقیقی انسانیت ، محبت ، مہمان نوازی او رسخاوت مجھے یہاں پاکستان کے ہر ایک شخص سے ملی ہے اس کو ہر صورت  دنیا کے سامنے  لاؤں گی ۔

متعلقہ تحاریر