خلیجی ممالک میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم
بھارتی ریاست آسام کی پولیس نے حال ہی میں مسلمانوں پر تشدد کیا اور ماورائے قانون اقدامات کیے جس پر خلیجی ممالک میں بھارت کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔

بھارتی ریاست آسام کی پولیس نے حال ہی میں مسلمانوں پر تشدد کیا اور ماورائے قانون اقدامات کیے جس پر خلیجی ممالک میں بھارت کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔
ایک مسلمان شہری کو بھارتی پولیس کی جانب سے گولی مار کر قتل کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بھارت کے خلاف سخت مذمت کا اظہار کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کرینہ کپور بھارتی سماج کے خلاف کیوں کام کررہی ہیں؟
انڈیا میں انتہاپسندی عروج پر، بین المذاہب شادیاں بھی خطرے سے دوچار
اس ویڈیو میں آسام حکومت کے ایک فوٹوگرافر کو بھی ایک نعش کی بےحرمتی کرتے ہوئے دکھایا جارہا ہے۔ اس افسوس ناک ویڈیو پر خلیجی ممالک میں شہریوں کا شدید ردعمل آیا ہے۔
سوشل میڈیا پر عرب ممالک میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ “india kill muslims” کے عنوان سے ہیش ٹیگ میں سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی حکومت کے رویے کے خلاف خفگی کا اظہار کیا اور مسلمانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔
مڈل ایسٹ مانیٹر نامی خلیجی اخبار کے مطابق کویت کی قومی اسمبلی نے بھارتی حکومت اور شدت پسند گروپس کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف مظالم کی سخت مذمت کی ہے۔
کویتی پارلیمنٹیرینز نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف حکومتی سطح پر روا رکھے گئے ظلم و جبر کو روکنے کے لیے بین الاقوامی، اسلامی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے کام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری طرف اومان کے مفتی شیخ احمد الخلیلی نے بھارتی مسلمانوں پر تشدد کے واقعات کے خلاف ٹویٹ کی کہ حکومتی حمایت پر انتہاپسند گروپس کے ہاتھوں شدت پسند عناصر کے اقدامات ہر ذی شعور آدمی کو تکلیف پہنچا رہے ہیں۔
إن ما يجري في #الهند من عدوان سافر على المواطنين المسلمين بأيدي جماعات متطرفة -تسانده الهيئات الرسمية- يستوقف كل ذي ضمير إنساني؛ لذلك أناشد -باسم الإنسانية- جميع الدول المحبة للسلام بأن تتدخل لوقف هذا العدوان، كما أناشد الأمة الإسلامية جميعًا أن تقف وقفة واحدة تجاه هذا الأمر. pic.twitter.com/dw6gfn6ycn
— أحمد بن حمد الخليلي (@AhmedHAlKhalili) September 28, 2021