سوئیڈن کی پہلی خاتون وزیراعظم نے ڈیڑھ گھنٹے بعدہی استعفیٰ کیوں دیدیا؟
سوئیڈن کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعظم میگڈیلینا اینڈرسن نے اپنے انتخاب کے ڈیڑھ گھنٹے بعد ہی استعفیٰ دے دیا۔
سوئیڈن کی پارلیمنٹ نے 54 سالہ وزیر خزانہ اور سوشل ڈیموکریٹس جماعت کی میگڈیلینا اینڈرسن کو گزشتہ روز ہی وزیراعظم منتخب کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
روسی صدر نے کورونا سے بچاؤ کا کلینکل ٹرائل اپنے اوپر کرالیا
پاکستانی نژاد ماہر معاشیات برطانوی حکومت کے چیف اکنامسٹ مقرر
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتحادی جماعت گرین پارٹی کی جانب سے بجٹ بل کی مخالف کے باعث میگڈیلینا اینڈرسن نے ڈیڑھ گھنٹے بعد ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے یا۔
اینڈرسن کا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ایک آئینی عمل ہے کہ اتحادی پارٹی کے ساتھ چھوڑنے پرمخلوط حکومت کومستعفی ہونا ہوتا ہے، ایسی حکومت کی قیادت نہیں کرنا چاہتی جس کی قانونی حیثیت پر سوالیہ نشان لگ جائے۔
اینڈرسن نے جلد دوبارہ وزیر اعظم کے عہدے پر منتخب ہونے کی امید کا اظہار بھی کیا ہے۔