یوکرین جنگ: جو بائیڈن آئندہ ہفتے یورپی سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے

بائیڈن نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران  دفاعی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے اور اپنے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ امریکا کے عزم کی توثیق کریں گے،جین ساکی

امریکی صدر جو بائیڈن اگلے ہفتے یورپ کا دورہ کریں گے جہاں وہ عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور یوکرین پر روس کے حملے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جین ساکی نے منگل کو وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ صدر 24 مارچ کو نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بیلجیئم کے شہر برسلز جائیں گے اور یورپی کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے
امریکی موقف کی ترویج، بائیڈن انتظامیہ کی سوشل میڈیا انفلوئینسرز سے ملاقات

روس میں  فیس بک واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر پابندی، میٹا کو 2بلین ڈالر کا نقصان

یوکرین پر روس کے حملے کے چند ہفتوں بعد صدر جو بائیڈن  کا دورہ یورپ خاصی اہمیت اختیار کرگیا ہے  اور کئی دہائیوں میں کسی امریکی صدر کے یورپ کے سب سے زیادہ قریب سے دیکھے جانے والے دوروں میں سے ایک ہوگا۔

ساکی نے کہا کہ بائیڈن نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران  دفاعی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے اور اپنے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ امریکا کے عزم کی توثیق کریں گے،وہ یوکرین کے بارے میں ہمارے مشترکہ خدشات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے یورپی کونسل کے طے شدہ سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جس میں روس پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لیے ٹرانس اٹلانٹک کوششوں، تشدد سے متاثرہ افراد کو انسانی امداد  کی فراہمی اور تنازعات سے متعلق دیگر چیلنجز سے نمٹنے پر غور کیا جائے گا۔

ساکی نے کہا صدر بائیڈن  دوبدو سفارتکاری پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور ان کا مقصد یورپی ہم منصبوں سے ذاتی طور پر ملاقات کرنا ہے تاکہ حملے کے حوالے سے تبادلہ خیال کرسکیں کہ ہم اس وقت کہاں کھڑے ہیں۔

نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے منگل کوایک  ٹوئٹ   میں لکھا تھا کہ میں نے 24 مارچ کو نیٹو ہیڈکوارٹر زمیں ایک غیر معمولی سربراہی اجلاس بلایا ہے۔ ہم روس کے یوکرین پر حملے، یوکرین کے لیے ہماری مضبوط حمایت اور نیٹو کیے دفاع کو مزید مضبوط بنانے پر بات کریں گے، اس نازک وقت میں شمالی امریکا اور یورپ کو ایک ساتھ کھڑے رہنا چاہیے۔

متعلقہ تحاریر