بہت جلد اکھنڈ بھارت کا خواب پورا ہوجائے گا، موہن بھگوت

بھارت عدم تشدد پر یقین رکھتا ہے لیکن ساتھ میں لاٹھی بھی  اٹھائے گا کیونکہ دنیا صرف طاقت کی زبان ہی سمجھتی ہے

ہندوستان کی انتہاپسند جماعت ، راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھگوت نے کہا ہے کہ  اکھنڈ بھارت کا خواب آئندہ دس سے پندرہ سالوں میں پورا ہوجائے گا ، ہندوستان کے بٹوارے کا دُکھ دائمی ہے اور یہ تکلیف، اِس تقسیم کے خاتمے سے ہی رفع ہو سکتی ہے۔

بھارت کے شہر ہریدوار میں ایک مذہبی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے   ہوئے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت نے کہا ہے کہ    بھارت عدم تشدد پر یقین رکھتا ہے لیکن ساتھ  میں لاٹھی بھی  اٹھائے گا کیونکہ دنیا صرف طاقت کی زبان ہی سمجھتی ہے ، انھوں نے کہا کہ اکھنڈبھارت کا خواب اب پورا ہونے کے قریب ہے ، اگر ہماری رفتار ایسی ہی تیز رہی تو آئندہ دس سے پندرہ سالوں کے درمیان اکھنڈ بھارت کا خواب پورا ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

تقسیم ہند کو منسوخ کرنا ہوگا، آر ایس ایس چیف کی گیدڑبھبکی

عامرخان ہندوؤں کے خلاف ہے، انتہاپسند ہندو ایک بار پھر مشتعل

انھوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ جب عزم اور استقامت سے متحد ہوکر چلتا ہے تو وہ اپنے مقاصد کو حاصل کرلیتا ہے ، انھوں نے  مزید کہا کہ سب کچھ ایک ساتھ اور فوری حاصل نہیں ہوتا، طاقت عوام کے پاس ہے میرے پاس کچھ نہیں ہے جب لوگ تیار ہوتے ہیں تو سب کچھ بدل  جاتا ہے۔

 انھوں نے ہندوؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت عدم تشدد پر یقین رکھتا ہے لیکن لاٹھی لے کر بھی چلے گا ، ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہے اور نا ہم بد نیت ہیں لیکن دنیا طاقت کی زبان سمجھتی ہے  اور اس کے لئے ہمیں لاٹھی اٹھانی ہوگی  ، ہمارے پاس طاقت ہونی چاہئے اور ہمارے دشمنوں کو وہ نظر بھی آنی چاہئے ۔

متعلقہ تحاریر