صدر جو بائیڈن  پہلی بار اسرائیل سے براہ راست پرواز میں سعودی عرب جائیں گے

امریکی صدر جو بائیڈن شاہ سلمان کی دعوت پر 15 سے 16 جولائی تک  سعودی عرب  کا دورہ کرینگے

وائٹ ہاؤس اور سعودی حکام نے امریکی صدر جوبائیڈن  کے دورہِ سعودی عرب کی تصدیق  کردی ہے ۔ وائٹ ہاؤس  کے اعلامیہ  کے مطابق  بائیڈن 13 سے 16 جولائی خلیجی ممالک کا دورہ  کریں گے۔ بائیڈن اسرائیل اور فلسطین  بھی جائیں گے۔

سعودی عرب کے شاہی دیوان کے ایک اعلامیے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر 15 سے 16 جولائی تک مملکت کا دورہ کریں گے۔ بائیڈن کا بحیثیت  صدر امریکا  ان کا سعودی عرب کا پہلا دورہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے  ایک اور فلسطینی شہید

امریکی صدر شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ بائیڈن گلف تعاون کونسل کے چھ رکن ممالک سمیت مصر، عراق اور اردن کی نمائندگی پر مشتمل ایک اجلاس میں شریک ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرین جین پیئر کے مطابق صدر کے دورے سے اسرائیل کی سلامتی اور خوشحالی کے حوالے سے واشنگٹن کے مضبوط عزم کا اعادہ ہوگا۔

 

پریس سیکرٹری کیرین جین پیئر  نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔اس سربراہ اجلاس میں مصر، عراق اور اردن بھی شامل ہوں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن  اسرائیل کے دورہ کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات   کیلئے مغربی کنارے  بھی جائیں گے ۔

امریکہ صدر اپنے دورے کا آغاز 13 جولائی کو اسرائیل سے کریں گے۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب اسرائیلی وزیر اعظم کی نفتالی بنیت کی مخلوط حکومت کمزور پوزیشن میں ہے۔

اسرائیل اور  فلسطین میں قیام کے بعد صدر جو بائیڈن  اسرائیل سے جدہ پہلی مرتبہ ایک براہ راست پرواز میں سفر کریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے نے صدارتی دورے کا خیر مقدم کیا  گیا ہے۔ سفارتی بیان کے مطابق  جو بائیڈن  کے سعودی عرب کے دورے سے تاریخی تزویراتی شراکت داری کو روغ ملے گا۔

متعلقہ تحاریر