ٹیکساس میں ٹریلر سے 46 تارکین وطن کی لاشیں برآمد
4بچوں سمیت 16 افراد اسپتال منتقل،تمام افراد کو ٹریلر میں بھر کر میکسیکو سے سین انٹونیو لایاگیا تھا،پانی کی کمی اور گرمی اموات کی وجہ قرار

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سین انٹونیو میں دور افتادہ سڑک پر ٹریلر سے تارکین وطن کی 46 لاشیں ملی ہیں جبکہ 16 افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس چیف ولیم میک مینس کے مطابق ایک سٹی ورکر مدد کی پکار سن کر جائے وقوعہ پر پہنچا تو ٹریلر کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور زمین پر ایک شخص کی لاش موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیے
امریکی سپریم کورٹ نے گن کنٹرول کا بل ایک گھنٹے میں کالعدم قرار دیدیا
امریکا میں اسقاط حمل کو قانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم
فائر چیف کے مطابق گرمی سے متاثرہ 4 بچوں سمیت 16 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، متاثرہ افراد بخار اورپانی کی کمی کا شکار ہیں جبکہ ٹریلر میں سے پانی نہیں ملا۔
46 people dead today in an 18-wheeler in San Antonio.
21 people dead inside of Robb Elementary on May 24th.
So much heartache and death lately. Tell someone you love them today, give someone a hug, be kind to others. We all need it right now.— Leigh Waldman (@LeighWaldman) June 28, 2022
پولیس چیف کے مطابق 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ وہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں یا نہیں۔پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ٹریلر میں موجود افراد کے بارے میں شبہ ہے کہ غیرقانونی طور پر امریکا میں داخل ہوئے تھے اور ہوم لینڈ سیکیورٹی اس حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حالیہ دہائیوں میں میکسیکو سے امریکی سرحد عبور کرنے کی کوشش میں ہلاک ہونے والے ہزاروں افراد میں یہ سب سے مہلک سانحہ ہو سکتا ہے۔
2017 میں سان انٹونیو میں والمارٹ میں کھڑے ٹرک کے اندر پھنس جانے کے بعد دس تارکین وطن کی موت ہو ئی تھی۔ 2003 میں سان انٹونیو کے جنوب مشرق میں 19 تارکین وطن ایک ٹرک میں مردہ پائے گئے تھے۔