امریکا میں یوم آزادی کی پریڈ میں فائرنگ،6 افراد ہلاک،24 زخمی

واقعہ ریاست الینوائے کے شہر شکاگو کے ہائی لینڈ پارک میں پیش آیا جسے الینوائے کی تاریخ کا سب سے خونیں  واقعہ قرار دیا جارہا ہے، مشتبہ حملہ آور گرفتار

امریکا میں یوم آزادی 4 جولائی کی پریڈ میں مسلح شخص نے  فائرنگ کرکے 6 افراد کو ہلاک اور درجنوں کوزخمی کردیا۔

واقعہ ریاست الینوائے کے شہر شکاگو کے ہائی لینڈ پارک میں پیش آیا۔جسے الینوائے کی تاریخ کا سب سے خونیں  واقعہ قرار دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکا کے اسکول میں فائرنگ،19طلبہ سمیت21افرادہلاک

امریکی سپریم کورٹ نے  گن کنٹرول کا بل ایک گھنٹے میں کالعدم قرار دیدیا

شکاگو سن ٹائمزکے مطابق شکاگو کے مضافات میں واقع ہائی لینڈ پارک میں یوم آزادی کی پریڈ جاری تھی کہ مسلح شخص نےمیں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تقریباً 24 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔مرنے والے تمام افراد بالغ تھے تاہم زخمیوں میں 8 سال  سے 85 سال تک کی عمر کے افراد شامل ہیں۔

شکاگوپولیس کے مطابق ہائی لینڈ پارک میں واقع عمارت کی چھت سے جدید رائفل برآمد کرلی گئی ہے جبکہ پولیس نے مختصر تعاقب کے بعد ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار مشتبہ شخص  کی شناخت 22سالہ رابرٹ ای بوبی کریمو IIIکے طور پر کی گئی ہے۔پولیس چیف نے بتایا کہ کریمو کو ہائی لینڈ پارک پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔مشتبہ شخص کی حراست خبر کی سامنے آنے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد ہائی لینڈ پارک پولیس اسٹیشن پہنچ گئی اور پولیس کے حق میں نعرے لگائے۔

یادرہے کہ رواں ماہ امریکی شہر تلسا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ اسے قبل رواں سال مئی میں امریکی ریاست ٹیکساس کے ایلیمنٹری اسکول میں مسلح نوجوان کی فائرنگ سے19 طلبہ سمیت 25 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ اس واقعے کے بعد  امریکی صدر نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ ہم کب گن لابی کیخلاف کھڑے ہوں گے، انہوں نے گن کنٹرول قانون کے مخالفین سے کہا تھا کہ ہم اس واقعے کو بھولیں گےنہیں۔

واضح رہے کہ ماس شوٹنگ کے بڑھتے واقعات کے بعد امریکی سینیٹ نے گزشتہ ماہ گن کنٹرول کا بل منظور کیا تھا جسے امریکی سپریم کورٹ نے ایک گھنٹے میں کالعدم قرار دیدیا تھا۔ناقدین کا کہنا ہے کہ شکاگو میں فائرنگ سے امریکی شہریوں کی ہلاکت کی ذمے داری سپریم کورٹ پر عائد ہوتی ہے جس نے گن کنٹرول سے متعلق تاریخی بل کو کالعدم قرار دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر