جاسوسی کا الزام ، برطانوی سفیر سمیت کئی غیر ملکی سفارتکار گرفتار، ایرانی میڈیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے جاسوسی کرنے والے غیر ملکی سفارتخانوں کے سفارت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے بعدازاں برطانوی سفارت کار کو ملک بدر کردیا گیا۔
تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے ایک برطانوی سمیت متعدد غیر ملکی سفارت کاروں کو "جاسوسی” کا الزام لگا کر گرفتار کر لیا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی نے اس خبر تصدیق کی ہے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی فارس کی رپورٹ کے مطابق "پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس سروس نے غیر ملکی سفارت خانوں کے سفارت کاروں کی جاسوسی نشاندہی کی اور بعد میں انہیں گرفتار کرلیا۔”
یہ بھی پڑھیے
مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کی بربریت، 6 ماہ میں 140 کشمیری شہید کردیئے
اماراتی حکومت کا28 ارب درہم کے امدادی پیکیج میں پٹرول پر بھی سبسڈی کا اعلان
فارس ٹی وی نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ ایک برطانوی سفارت کار کو ملک سے نکال دیا گیا۔
سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق گرفتار ہونے والے برطانوی سفیر کی شناخت جائلز وائٹیکر کے نام سے ہوئی ہے۔ جائلز وائٹیکر کو وسطی ایران سے گرفتار کیا گیا ہے۔
سرکاری ٹیلی ویژن نے برطانوی سفارت کار پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ان علاقوں می منظرکشی کی تھی جہاں پر فوجی مشقیں جاری تھیں۔ سرکاری ٹی وی کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں وائٹیکر نامی سفارتکار کو کیمرے میں بولتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
جائلز وائٹیکر 2018 سے تہران میں برطانوی مشن کے نائب سربراہ ہیں۔
سرکاری ٹی وی کے صحافی نے وسطی ایران کے ایک علاقے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سفارت کار "ان لوگوں میں شامل تھا جو اپنے اہل خانہ کے ساتھ صحرائے شہداد گئے تھے”۔
ایرانی صحافی کا کہنا ہے ” جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ممنوعہ علاقے کی تصاویر کھینچ رہا تھا جہاں پر فوجی مشقیں جاری تھیں۔”
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص کو معافی مانگنے کے بعد علاقے سے نکال دیا تھا تھا تاہم سرکاری نیوز ایجنسی فارس کا کہنا ہے کہ "معافی مانگنے کے بعد جائلز وائٹیکر کو ملک سے نکال دیا گیا”۔