بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کو ہیرو بننامہنگا پڑگیا
بھگونت مان آلودہ دریا کے پانی کو صاف ظاہر کرنے کے چکر میں کیمرے کے سامنے بہتے دریا سے گلاس بھر کے پانی تو پی گئے لیکن پھر انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونا پڑگیا

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کو ہیروپنتی مہنگی پڑگئی۔ آلودہ دریا کے پانی کو صاف ظاہر کرنے کے چکر میں کیمرے کے سامنے بہتے دریا سے گلاس بھر کے پانی تو پی گئے لیکن اس کے بعد انہیں لینے کے دینے پڑگئے اور انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونا پڑگیا۔
واقعے کی سینئر بھارتی صحافی اشوک وائن نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سابق بھارتی نائب صدر حامد انصاری نے نصرت مرزا کے دعوؤں کو جھوٹ قرار دے دیا
بھارتی خاتون صحافی رعنا ایوب کو ٹوئٹر پر 85 لاکھ دھمکی آمیز پیغامات
وڈیو میں عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ پنجاب بھگونت مان کو آلودہ دریا سے گلاس بھر کر پانی پیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،وزیراعلیٰ کی جانب سے پانی پینے پر اطراف میں کھڑے افراد ان کے حق میں نعرےبلند کرتے ہیں۔
Punjab Chief Minister openly drinks a glass of polluted water from a ‘holy river’ to prove that water is clean. Now admitted to hospital. pic.twitter.com/MH1OLwUlUw
— Ashok Swain (@ashoswai) July 21, 2022
بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ نے بلاحیل وحجت اس دریا کا پانی پیا تھا جس میں قریبی دیہات اور قصبات کا سیوریج کا پانی شامل کیا جاتا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق یہ وڈیو گزشتہ اتوار کی ہے جس کے کچھ دن بعد وزیراعلیٰ کو دلی کے اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔
تاہم دلی کی حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ کسی انفیکشن میں مبتلا نہیں ہوئے تھے بلکہ وہ عام معائنے کے اسپتال گئے تھے اور انہیں گزشتہ رات اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔









