امریکا نے صدر پیوٹن کی مبینہ گرل فرینڈ پر پابندیاں عائد کردیں
یوکرین پر روسی حملے کے حامی میڈیا چینل کی مالکن علینا کبایووا کا ویزا، جائیداد اور دیگر املاک منجمد کردی گئیں، امریکی محکمہ خزانہ
امریکا نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی مبینہ گرل فرینڈ سمیت روسی اشرافیہ کیخلاف نئی معاشی پابندیا ں عائد کردیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق بائیڈن حکومت نے جوانی میں اولمپک جمناسٹ اور ریاست ڈوما کی رکن رہنے والی علینا کبایووا کا ویزا، جائیداد اور دیگر املاک منجمد کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
امریکا نے ایمن الظواہری پر حملے کیلیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی، چینی اخبار
جنگ زدہ یوکرین کے صدر اور خاتون اول کو فیشن میگزین کا فوٹو شوٹ مہنگا پڑگیا
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایک روسی میڈیا کمپنی کی سربراہ بھی ہیں جو یوکرین پر روس کے حملے کو فروغ دیتی ہے۔
کریملن کے ناقد اور انسانی حقوق کے گرفتار کارکن الیکسی ناوالنی نے کبایووا کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیاتھا ۔ان کا کہنا تھا کہ خاتون کے صحافتی ادارے نے روسی حملے کے بارے میں مغربی تبصرے کو غلط معلومات کی مہم کے طور پر پیش کیا تھا۔
اس سے قبل برطانیہ نے بھی مئی میں پیوٹن کی مبینہ گرل فرینڈ کبایووا پر پابندیاں عائد کی تھیں جبکہ یورپی یونین نے بھی جون میں ان پر سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان کے اثاثے منجمد کرلیے تھے۔
امریکی محکمہ خزانہ کی تازہ ترین پابندیوں کی فہرست میں آندرے گریگوریوچ گوریوف کا نام بھی شامل ہے جوروسی اشرافیہ کا حصہ اور بکنگھم پیلس کے بعد لندن کی دوسری سب سے بڑی جائیداد وٹان ہورسٹ اسٹیٹ کا مالک ہےجو 25 بیڈ رومز پر مشتمل حویلی ہے ۔آندرے گریگوریوچ کے منجمد شدہ اثاثوں میں12کروڑ ڈالر مالیت کی کشتی ایلفا نیرو بھی شامل ہے۔