یوکرینی اور روسی جوڑے کی بھارتی مندر میں شادی،تصاویر وائرل

کہتے ہیں محبت کی کوئی سرحد ہوتی ہےنہ قومیت،مذہب اور مسلک ، محبت تو بس ہوجاتی ہے اور جب ہوجائے تو اسے کوئی رکاوٹ انجام تک پہنچنے سے نہیں روک  سکتی۔ ایسا ہی کچھ یوکرینی اور روسی جوڑے کے ساتھ ہوا ہے جن کی حکومتیں چاہے جنگ میں مصروف ہیں لیکن انہوں نے اپنی محبت کوکامیابی سے انجام تک پہنچادیا۔

روس میں پیدا ہونے والے نوجوان سرگئی نوی کوف نے اپنی یوکرینی دوست ایلونابراموکا سے بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے مندر میں ہندوانہ رسوم کے مطابق شادی کرلی۔

یہ بھی پڑھیے

امریکا نے صدر پیوٹن کی مبینہ گرل فرینڈ پر پابندیاں عائد کردیں

چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی افغان ہم منصب سے ملاقات

شادی کے موقع پر دلہا دلہن مشرقی لباس میں ملبوس تھے۔ جوڑے نے مندر  میں منڈپ پر آگ کے سامنے بیٹھ کر نہ صرف پنڈت کا پاٹ سنا بلکہ ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر پھیرے بھی لگائے۔روس میں پیدا ہونے والا سرگئی نووکوف اسرائیل میں مقیم ہے اور اس نے رواں ماہ 2 اگست کو اپنی یوکرینی دوست سے شادی کی ہے۔

جوڑے کے درمیان 2 سال سے تعلقات قائم تھے اور ایک سال سے دھرم شالہ میں مقیم تھا۔دھرم شالہ میں مقیم دیگر غیرملکیوں سمیت کچھ مقامی خاندانوں نے بھی شادی میں شرکت کی اور کنیادان سمیت شادی کی دیگر رسومات کی ادائیگی میں حصہ لیا۔ جوڑے کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

 گوکہ سرگئی نووکوف اور ایلونا براموکا  پرامن ماحول میں پسند کی شادی کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم بہت سے یوکرینی جوڑوں نے روس اور یوکرین میں بڑھتے تناؤ کے بیچ اگلے محاذوں پر لڑائی کے دوران شادیاں کی ہیں۔

متعلقہ تحاریر