سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا عمران خان کے خلاف مقدمات میں غیر جانبداری کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے پرامن رہنے، کشیدگی میں کمی اور قانون کی حکمرانی کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک قابل، آزاد اور غیر جانبدارانہ قانونی عمل کی ضرورت  ہے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کشیدگی میں کمی اور امن اور قانون کی حکمرانی پر زور دیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوٹیرس سابق پاکستانی وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دہشتگردی کے حالیہ مقدمات سے آگاہ ہیں اور انہوں نے غیر جانبدارانہ قانونی عمل کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اقوام متحدہ میں روس کیخلاف قرارداد، پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کی عدم شرکت

اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرزمیں پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف لگائے گئے الزامات سے آگاہ ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ انتونیوگوٹیرس نے پرامن رہنے، کشیدگی میں کمی اور قانون کی حکمرانی کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک قابل، آزاد اور غیر جانبدارانہ قانونی عمل کی ضرورت  ہے ۔

سیکرٹری جنرل یو این کے انتونیو گوٹیرس  کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں  پرسکون ماحول، تناؤ، کشیدگی کو کم کرنے، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کے حق کے احترام پر زور دیتے ہیں۔

دوسری جانب  امریکا نے بھی سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دہشتگردی کے مقدمہ کےاندراج  سے متعلق کہا کہ امریکہ جمہوری، قانونی اصولوں کو برقرار رکھنے پر زور دیتا ہے۔

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت لگائے گئے الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جمہوری، آئینی اور قانونی اصولوں کو پرامن طریقے سے برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوری، آئینی اور قانونی اصولوں کی کی حمایت کرتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر