ممبئی پولیس نے سوا 17 ارب روپے مالیت کی 22 ٹن ہیروئن پکڑلی

بھارتی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھی ممبئی کی ناوا شیوا بندرگاہ پر کنٹینر سے پکڑی گئی، کنٹینر دہلی منتقل کیا جانا تھا۔

بھارتی پولیس نے ممبئی کی  ایک بندرگاہ پر کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی تاریخ کی سب سے بڑی 22 ٹن ہیروئن کی کھیپ برآمد کرلی۔

ممبئی کی ناوا شیوا بندرگاہ  پر کنٹینر سے برآمد ہونے والی ہیروئن کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً1725کروڑ  روپے بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بین الاقوامی برادری سے روس کی ویٹو پاور چھیننے کا مطالبہ سامنے آگیا

لبنان میں ایرانی مداخلت کی قیمت بیروت کی عوام کو ادا کرنی پڑے گی، بینی گینٹز

 بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے بدھ کوبتایا کہ ممبئی کے ناوا شیوا پورٹ پر تقریباً 22 ٹن لیکوریس کے ساتھ ایک کنٹینر پکڑا گیا ہے جس پر ہیروئنل لیپی گئی  ہے۔پولیس کے مطابق یہ ہیروئن کی سب سے بڑی ضبطی میں سے ایک ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 1725 ​​کروڑ روپے ہے۔

اسپیشل سی پی ایچ جی ایس دھالیوال نے کہا کہ  کنٹینر دہلی لے جایا جانا تھا۔ یہ ضبطی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ کس طرح نارکو دہشت گردی ہمارے ملک کو متاثر کر رہی ہے اور بین الاقوامی کھلاڑی ہمارے ملک میں منشیات کو دھکیلنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کر رہے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر