دوسری خاتون سے رنگ رلیاں منانے والا سیاسی رہنما بیوی کے تشدد کا شکار بن گیا

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ کے ہوٹل میں دوسری عورت کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والے شخص کو بیوی نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر تھپڑوں اور چپلوں سے دھو ڈالا، خاتون نے شوہر کی محبوبہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا ہے مذکورہ شخص عام آدمی پارٹی کا رہنما ہے

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ کے ہوٹل میں دوسری عورت کے ساتھ  رنگ رلیاں منانے والے شخص کی بیوی اس کی چپل سے پٹائی کر ڈالی جبکہ ساتھ گرل فرینڈ بھی تشدد کا نشانہ بنی ۔

بھارتی شہر آگرہ کے ہوٹل میں دوسری عورت کے ساتھ  رنگ رلیاں منانے والے شخص کو اس کی بیوی نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ مذکورہ خاتون نے چپل سے اپنی شوہر کی درگت بنا دی.

یہ بھی پڑھیے

حاملہ پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کر نے والے دلہے کی تصاویر وائرل

سوشل میڈیا پرگردش کرتی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون ایک مرد کو اپنی چپل سے تشدد کا نشانہ بنارہی ہے جبکہ ساتھ میں ایک لڑکی  بھی موجود ہے ۔

وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیوی کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والا شخص مسلسل اپنی اہلیہ سے معافی کا خواستگار رہا مگر خاتون معاملے پر نظرانداز کرنے پر آمادہ نہیں نظر آرہیں ۔

اطلاعات کے مطابق  اپنے شوہر پر تشدد کرنے والی خاتون کو شک تھا کہ اس کے شریک حیات کسی اور خاتون کے ساتھ  تعلقات ہیں جس پر اس نے شوہرکا پیچھا کیا اور رنگے ہاتھوں پکڑلیا ۔

خاتون اپنے شوہر کا پیچھا کرتے کرتے ہوٹل پہنچی جہاں اس کا خاوند  کسی اور خاتون کے ساتھ  رنگ رلیاں منانے میں مصروف تھا کہ خاتون نے دونوں پر تھپڑوں کی برسات کردی ۔

خاتون کا دیل نہیں بھرا تو انہوں نے اپنی چپل اتاری اور شوہر اور اسکی محبوبہ کو چپلوں سے بھی تشدد کیا جبکہ اس دوران مذکورہ شخص مسلسل معافی مانگتا رہا مگر خاتون نے معاف نہیں کیا ۔

سوشل میڈیا صارفین  نے خاتون کو بہادر قرار دیا مگر کچھ لوگوں نے اسے اوور ری ایکشن کہا جبکہ کچھ نے دعویٰ کیا ہے کہ بیوی کے ہاتھوں پٹنے والا شخص عام آدمی پارٹی کا ضلعی صدر ہے ۔

متعلقہ تحاریر