عظیم سوئس ٹینس کھلاڑی راجرفیڈرر نے کورٹ کو پرنم آنکھوں سے الوداع  کردیا

سوئس لیجنڈ راجر فیڈررنے 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیے تاہم کیرئیر کے آخری میچ میں انہیں امریکی حریف جوڑی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، فیڈررکے الوداعی میچ کے موقع پر کورٹ میں انتہائی جذباتی مناظر دیکھے گئے، فیڈرر کی آنکھیں پرنم ہوگئیں

مشہور ومعروف سوئس ٹینس کھلاڑی راجر فیڈررکو اپنے کیرئیر کے الوداعی میچ میں  کو امریکی حریف جوڑی نے شکست دے دی۔ اس موقع پر رافیل نڈال سمیت تمام کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے پرنم آنکھوں سے انہیں رخصت کیا ۔

دنیا کے مشہور معروف ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر نے ٹینس کورٹ کو الوداع کہہ دیا۔ سوئس لیجنڈ فیڈررنے 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیے تاہم کیرئیر کے آخری میچ میں انہیں امریکی حریف جوڑی سے  شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیے

ٹینس کے سپر اسٹار راجر فیڈرر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان، رافیل نڈال کاخراج تحسین

فیڈرر کے الوداعی میچ کے موقع پر کورٹ میں انتہائی جذباتی مناظر دیکھے گئے۔ رافیل نڈال، فرانسس ٹیافو، جیک ساک اور تمام تماشائیوں نے پرنم آنکھوں سے فیڈرر کو رخصت کیا۔ اس موقع پر فیڈرر کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔

ٹینس کورٹ میں عظیم سوئس کھلاڑی کو ان کے خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر راجرفیڈرر نے کہا کہ یہ ایک شاندار دن رہا ہے۔ میں خوش ہوں، اداس نہیں۔ آخری میچ کا پورا لطف اٹھایا ۔

سوئزرلینڈ کے ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر کیلئےکامیابی کا پہلا بڑا لمحہ 2001 میں ومبلڈن تھا جب 19 سالہ نوجوان کی حیثیت سے انہوں نے چوتھے راؤنڈ میں گراس کورٹ کے بادشاہ پیٹ سمپراس کو شکست دی۔

راجر فیڈرر نے 21 سال کی عمر میں پہلا ویمبلڈن  کپ جیتا جبکہ وہ 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں۔ سال 2004 سے 2007 تک فیڈرر نے 11 بڑے اعزازات جیتے جبکہ سال میں اوسطاً صرف 6 میچ ہارے۔

متعلقہ تحاریر