بھارت کے 70 فیصد پائلٹس کا دوران پرواز جہاز آٹوموڈ پر لگاکر سونے کا اعتراف
غیرسرکاری تنظیم سیفٹی میٹرز فاؤنڈیشن کے سروے کے مطابق بھارت کے تقریباً 70 فیصد پائلٹس دوران پرواز تھکاوٹ کی وجہ سے اپنی نیند پوری کرتے ہیں جبکہ جہاز کو آٹوموڈ پر لگا دیتے ہیں، سروے میں مقامی اور غیرملکی آپریشنز کے پائلٹس کا احاطہ کیا گیا

بھارت کے تقریباً 70 فیصد پائلٹس نے دوران پرواز اپنی نیند پوری کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ سیفٹی میٹرز فاؤنڈیشن کے ایک سروے سے معلوم ہوکہ 66 فیصد پائلٹ کاک پٹ میں سوتے ہیں۔
غیرسرکاری تنظیم سیفٹی میٹرز فاؤنڈیشن کے سروے کے مطابق بھارت کے تقریباً 70 فیصد پائلٹس جہاز کو آٹوموڈ پر لگاکر دوران پرواز اپنی نیندیں پوری کرتے ہیں۔ سروے میں مقامی اور غیر ملکی آپریشنز کے پائلٹس کا احاطہ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیے
ڈیڑھ ہفتے کے دوران ایک اور بھارتی طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
سروے میں شریک ہونے والے542 پائلٹس نے بتایا کہ دوران پروز تھکاوٹ کی وجہ سے نیند آجاتی ہے جس کی وجہ سے جہاز کو آٹو موڈ پر لگا دیکر اونگھ لیتے ہیں۔
سروے میں حصہ لینے والے پائلٹس میں ملکی اور غیر ملکی آپریشنز میں مصروف پائلٹس کا احاطہ کیا گیا جن میں سے 66 فیصد نے دوران پرواز نیند کا اعتراف کیا ۔
بھارت میں ہونے والے سروے کے مطابق 66 فیصد پائلٹس دوران پروز اپنی ساتھی عملے اور ارکان کو بتائے بغیر مائیکرو سلیپ انجوائے کرتے ہیں ۔زیادہ تر پائلٹس دن کی پرواز میں نیند کے مزے اٹھاتے ہیں۔
بھارتی پائلٹس کی 75 فیصد اکثریت نے صبح سویرے فلائٹس کو تھکاوٹ کی بڑی وجہ قرار دیا اور کہا کہ اس کی وجہ سے نیند پوری نہ ہونے سے پرواز میں سونا پڑتا ہے
سروے میں کہا گیا کہ ہوائی جہاز کے حادثات میں تھکاوٹ ایک بڑی وجہ ہے۔ 2010 کے منگلور (سابق بنگلور ) کے پلان کریش جس میں 158 مسافر ہلاک ہوئے تھے ان میں یہی عوامل شامل تھے ۔
بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے مطابق تھکاوٹ کے باعث ذہنی اور جسمانی کارگردگی متاثر ہوتی ہے جس کے نتیجے میں حادثات ظہور پذیر ہوتے ہیں ۔