بھارتی بزنس ٹائیکون میڈیا گروپ پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے میں مصروف

اڈانی گروپ کے مطابق جلد وہ نئی دہلی ٹیلی وژن (این ڈی ٹی وی ) کا اہم ترین پارٹنر بن جائے گا، این ڈی ٹی وی کا حصول کے لیے اڈانی گروپ کی بولی کامیاب ہوتی ہے تو گوتھم اڈانی اور مکیش امبانی دونوں میڈیا سیکٹر کے حریف بن جائیں گے کیونکہ امبانی کا نیوز چینلز سمیت میڈیا کے بڑے اثاثوں پر کنٹرول ہے

دنیا کے تیسرے امیر ترین بھارتی بزنس ٹائیکون  گوتم اڈانی نے ملکر ہندوستانی میڈیا انڈسٹری پر اپنا اثر قائم کرنے کے لیے نئی دہلی ٹیلی وژن (این ڈی ٹی وی ) کے حصص خریدنے کیلئے بولی لگادی ہے  ۔

اڈانی گروپ کے مطابق جلد وہ نئی دہلی ٹیلی وژن (این ڈی ٹی وی ) کا اہم ترین پارٹنر بن جائے گا۔ گوتم اڈانی معتبر بھارتی نیوز چینل کے 29 فیصد  حصص خریدنے کیلئے اپنی بولی لگاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ریندر مودی کے ساتھی گوتم اڈانی کی این ڈی ٹی وی پر مکمل کنٹرول کی کوششیں

گوتم اڈانی کی جانب سے نیوز براڈکاسٹر نئی دہلی ٹیلی ویژن لمیٹڈ کی بولی کا اعلان کرنے کے فوراً بعد، انھیں مکیش امبانی کے گروپ کے ایک سینئر ایگزیکٹیو  نے ٹویٹ کے ذریعے مبارکباد دی گئی۔

این ڈی ٹی وی کا حصول کے لیے اڈانی گروپ کی بولی کامیاب ہوتی ہے تو گوتھم اڈانی اور مکیش امبانی دونوں  میڈیا سیکٹر کے حریف بن جائیں گے کیونکہ امبانی کا نیوز چینلز سمیت میڈیا کے بڑے اثاثوں پر کنٹرول ہے۔

اڈانی کی بولی کے بعد این ڈی ٹی وی انتظامیہ نے  اپنے ایک بیان میں کہا کہ  یہ اقدام نیوز چینل کے بانیوں سے صلاح مشورے  اور بغیر رضامندی کے اٹھایا گیا ہے

بیان میں مزید کہا گیا کہ این ڈی ٹی وی کی مالک کمپنی آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کو اپنے تمام حصص اڈانی کی کمپنی ’وشوا پردھان کمرشل پرائیویٹ لمیٹڈ‘ (وی سی پی ایل)  کو منتقل کرنے کے لیے محض دو دن کا وقت دیا گیا ہے۔

این ڈی ٹی وی گروپ بھارت کے مقبول ترین خبر رساں اداروں میں سے ایک ہے جسے معروف صحافی پرنائے رائے اور ان کی اہلیہ رادھیکا رائے نے سن 1988 میں یہ ادارہ قائم کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر