بڑھاپا ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی جان لے گیا

برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق ان کی موت بڑھاپے کی باعث 8 ستمبر دن 3 بج کر 10 منٹ پر بالمورل کیسل اسٹیٹ میں ہوئی۔ ملکہ کے انتقال میں بڑھاپے کے علاوہ دیگر کوئی عوامل کارفرما نہیں تھے،  شہزادی این نے اپنی والدہ کی موت کا اندراج کروایا۔

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کے جاری کردہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق کی موت کی وجہ  طویل عمری بنی۔ وہ بڑھاپے کے باعث جہاں فانی سے کوچ کرگئیں ۔

بکنگھم پیلس سے جاری ایک بیان می بتایا گیا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی موت کی وجہ بڑھاپے کی وجہ سے ہوئی۔ 8 ستمبر کو دن 3 بج کر 10 منٹ پر ان کی موت وقع ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیے

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات جاری:  دیدار کیلئے میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں

اسکاٹ لینڈ کے رجسٹرار جنرل پال لو نے تصدیق کی کہ ملکہ کی موت 16 ستمبر کو ایبرڈین شائر میں رجسٹر کی گئی تھی۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 96 سالہ ملکہ کا انتقال بالمورل کیسل بالیٹر میں ہوا۔

برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی صاحبزادی شہزادی این نے اپنی والدہ کی موت کا اندراج کروایا ۔ اموات کی  فہرست میں انتقال کی کی واحد وجہ بڑھاپا بتائی گئی دیگر کوئی اورعوامل کارفرما نہیں تھے۔

شہزادی این نے 13 ستمبر کو بکنگھم پیلس سے جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اپنی والدہ کی زندگی کے آخری 24 گھنٹوں کے دوران ان کے ساتھ موجود تھیں۔

ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں ملکہ کی جائے موت بالمورل کاسل کا پتہ درج کیا گیا ہے جبکہ ان کے پیشے کے خانے میں عزت ماب ملکہ عالیہ درج کیا گیا ہے ۔

کوئین الزبتھ کا انتقال اسکاٹ لینڈ میں ہوا جس کے باعث ان کی موت کا اندراج کیا گیا تاہم اگر ملکہ کی موت برطانیہ میں ہوتی تو اس کا اندراج نہیں کیا جاتا ۔

اسکاٹ لینڈ کے1836 کے قوانین کے مطابق ہرشخص کی موت کا اندراج ضروری ہے جبکہ انگلینڈ میں یہ قانون صرف عام شہریوں کے لیے نافذ ہے۔

برطانوی وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق لزٹرس کو ملکہ کے انتقال کی خبر ساڑھے 4 بجے دی گئی جبکہ سرکاری ٹی وی پر اس کا اعلان ساڑھے بجے کیا گیا ۔

متعلقہ تحاریر