روس کا چار یوکرینی شہروں سے الحاق کا معاملہ، اقوام عالم کی شدید مذمت

ولادیمیر پیوٹین آج ایک تقریب میں باقاعدہ طور پر یوکرین کے 4 شہروں کے ماسکو سے الحاق پر دستخط کریں گے تاہم امریکا اور مغربی ممالک نے  اس کی سخت مذمت کی ہے، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ماسکو  اقوام متحدہ کے قانون کی خلاف ورزی کررہا ہے

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن امریکی مرضی کے برخلاف آج مزید 4 یوکرینی شہروں سے  ماسکو سے الحاق  کا اعلان کریں گے۔ واشنگٹن نے ماسکو کے فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا ہے ۔

ولادیمیر پیوٹین آج ایک  تقریب میں باقاعدہ طور پر یوکرین کے 4 شہروں کے ماسکو سے الحاق پر دستخط کریں گے تاہم امریکا اور مغربی ممالک نے اس کی سخت مذمت کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

بین الاقوامی برادری سے روس کی ویٹو پاور چھیننے کا مطالبہ سامنے آگیا

عالمی جریدے رائٹرز کے مطابق اس فیصلے سے یوکرین کے 15 فیصد علاقے کا روس کے ساتھ الحاق ہوگا جوکہ اس بات کی تصدیق ہے کہ پیوٹن مشکل کے باوجود ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔

روسی اقدام کی عالمی سطح  پر شدید مذمت کی جارہی ہے۔ اقوام عالم نے پیوٹن کے اقدام کو غیرقانونی  کہتے ہوئے مسترد کردیا گیا ہے۔ مغربی ممالک روسی ریفرنڈم جھوٹ قرار دیا ہے ۔

ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر اسٹیج سج چکا ہے۔  جہاں نصب کیے گئے بڑے بڑے بل بورڈز پر یوکرین کے شہروں کو روس کا حصہ دیکھایا گیا ہے ۔

عالمی امور کے ماہرین کے مطابق یہ علاقے یوکرین کے 15 فیصد رقبے پر مشتمل ہیں اور ان کے انضمام کے بعد یوکرین جنگ زیادہ خطرناک مرحلے میں داخل ہوسکتی ہے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو  اقوام متحدہ کے قانون کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ طاقت کے ذریعے قبضے میں لیے گئے علاقوں کو روس میں  ضم کرنے کی کوشش  یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہے ۔

ولادیمیر زیلنسکی نے امریکا  ور اقوام  متحدہ سے درخواست کی ہے کہ روس کے غیر قانونی اقدام کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ تحاریر