بھارتی دوائیں موت بانٹنے لگیں، 100 بچوں کی ہلاکت پر گیمبیا کا مقدمہ کرنے کا اعلان

افریقی ملک گیمبیا میں بھارتی ساختہ کھانسی کی دوا پینے سے 100 سے زائد بچوں کی اموات کے بعد ملک میں شدید اضطراب پایا جارہا ہے، ہلاک بچوں کے لواحقین نے بھارتی دوا ساز ادارے پر مقدمہ درج کروانے کا اعلان کردیا ہے، عالمی اداروں کی بھارتی دواساز کمپیز پر شدید تنقید کے بعد نئی دہلی نے بھی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے دوا ساز کمپنی کو بند کردیا

افریقی ملک گیمبیا میں بھارتی ساختہ کھانسی کی دوا پینے سے 100 سے زائد بچوں کی اموات کے بعد ملک میں شدید اضطراب پایا جارہا ہے۔ گیمبین حکومت اور جاں بحق بچوں کے والدین نے بھارتی دوا ساز ادارے پر مقدمہ درج کرنے کی اعلان کردیا ہے ۔

افریقی ملک گیمبیا میں رواں سال جولائی میں اچانک سے کم عمر بچوں میں گردوں کی بیماریاں میں اضافے ہونے لگا اور دیکھتے ہی دیکھتے 100 کے قریب بچے  گردے فیل ہونے سے موت کے منہ میں چلے گئے جس سے ملک میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی سپریم کورٹ نے تمام خواتین کو محفوظ اسقاط حمل کا حق فراہم کردیا

اچانک سے گردے فیل ہونے سے ہونے والی بچوں کی اموات نے حکم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ گیمبیا کی وزارت  صحت کے حکام نے اموات کی تحقیقات شروع کی تو بات سامنے آئی کہ جاں بحق بچوں میں سے کوئی بھی پہلے سے گردے کے امراض میں مبتلا نہیں تھا ۔

وزارت صحت کی تحقیقات میں انکشاف ہواکہ اموات بھارتی ساختہ کھانسی کی دوا پینے سے ہوئیں ہیں۔ موت کے منہ میں جانے والے بچے  گردے کے مرض میں مبتلا ہونے سے قبل صرف بخار اور کھانسی میں مبتلا تھے جنہیں  ڈاکٹرز کی جانب سے بھارتی ساختہ دوا تجویز کی گئی ۔

ایک جاں بحق  بچے محمد لامین کے لواحقین نے بتایا کہ وہ صرف ہلکے بخاراورکھانسی میں مبتلا تھا جسے ڈاکٹر کے پاس لے گئے جہاں انہوں نے بخار کے لیے کھانسی کا شربت تجویز کیا۔ شربت پلاتے ہی لامین کی حالت بگڑ گئی اور اسے فوری طور  اسپتال لیجانا پڑا ۔

محمد لامین کھانسی کا شربت پینے کے بعد  سے اس درجہ بدترین  مسائل کا شکار ہوا کہ مسلسل 5 روزتک اسے پیشاب تک نہیں ہوا جبکہ اسکے گردے انتہائی بدترین طرح سے ناکارہ ہوئے اور وہ 2 سال کا محمد لامین والدین کے روتا چھوڑ کر دنیا سے روانہ ہوگیا ۔

گیمبیا کھانسی کے شربت سے ہونے والی اموات کے بعد اعلیٰ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کی جس میں یہ بات واضح ہوئیں کہ مسئلہ ہی بھارتی ساختہ  کھانسی کا سیرپ بنا ہے  جس پر بھارتی دوا ساز کمپنی پر مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیاگیا ہے ۔

گیمبیا کے صحت حکام اور دیگر تنظیمیں بھارتی ادویات کو ملک بھر سے تلاش کرکے انہیں ضائع کررہے ہیں۔ پولیس نے بھی اپنی تحقیقات شروع کررکھی ہے۔ میڈیسن کنٹرول ایجنسی کے سینئر حکام اور درآمد کنندگان کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بی جے پی نے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی مہم شروع کردی

گیمبیا کے صدرنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات میں ’کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ بچوں کی اموات کی وجہ سے شدید غم و غصے میں مبتلا گیمبیا کے باشندوں کو سمجھ نہیں آرہا کہ وہ کس کو قصوروار ٹھہرائیں۔

گیمبین صدر نے اپنے بیان میں  کہا ہے کہ مشتبہ درآمد کنندہ کمپنی کا لائسنس معطل کردیا جبکہ ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ والدین نے اپنے طور پر بھی بھارتی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے ۔

متعلقہ تحاریر