رشی سوناک برطانیہ کے اگلے وزیر اعظم بننے کی دوڑ میں سب سے آگے
42 سالہ رشی سوناک 200 سالہ تاریخ میں برطانیہ کے کم عمر ترین وزیراعظم ہوں گے۔ رشی سوناک برطانوی تاریخ میں پہلے ہندو وزیراعظم ہوں گے۔

بھارتی نژاد برطانیہ شہری اور سابق وزیر خزانہ رشی سوناک اپنے حریف بورس جانسن کی جانب سے وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے الگ ہوجانے کے بعد وزارت عظمیٰ کے واحد امیدوار کے طور پر میدان میں رہ گئے ہیں۔ تسلیم شدہ بات یہ ہے کہ برطانیہ اس وقت سیاسی تاریخ کے ہنگامہ خیز دور سے گزر رہا ہے۔
بھارتی نژاد رشی سوناک کو کنزرویٹو پارٹی کا سربراہ منتخب کرلیا گیا۔ اب وہ برطانوی وزیراعظم کا عہدہ بھی سنبھالیں گے۔ ان کے مدمقابل پینی مورڈانٹ مطلوبہ 100 ارکان کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیے
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا ساڑھے پانچ ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ
چینی صدر تیسری مدت کے لیے کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا
42 سالہ رشی سوناک 200 سالہ تاریخ میں برطانیہ کے کم عمر ترین وزیراعظم ہوں گے۔ رشی سوناک برطانوی تاریخ میں پہلے ہندو وزیراعظم ہوں گے۔
JUST IN: Rishi Sunak will be Britain’s new prime minister after seeing off rivals in the fast-tracked race to replace Liz Truss
https://t.co/BqArFimMmp— CNN (@CNN) October 24, 2022
سابق وزیر خزانہ رشی سوناک لز ٹرس کی جگہ لینے کے لیے تیار ہیں، جو برطانیہ کی تاریخ میں سب سے کم مدت کے لیے وزیر اعظم بنیں تھیں۔
اتوار کے روز ہونے والی ووٹنگ میں انہوں نے اپنے مدمقابل پینی مورڈانٹ کے مقابلے میں 375 ارکان میں نصف سے زیادہ کی حمایت حاصل کی تھی جبکہ پینی مورڈانٹ کو صرف 100 ارکان ووٹ حاصل ہوئے تھے۔
رشی سوناک کی کامیابی کے امکانات اس وقت زیادہ روشن ہو گئے تھے جب سابق وزیراعظم بورس جانسن نے وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے خود کوالگ کرلیا تھا۔
سات ہفتوں میں برطانیہ کے تیسرے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے رشی سوناک کو معاشی بحران کی وجہ سے شدید ترین مسائل کا سامنا ہوگا۔
ان کی اپنی پارٹی چار ماہ کے سیاسی بحران اور مالیاتی بحران کی وجہ سے انتشار کا شکار ہے اور تیزی سے غیر مقبول ہورہی ہے۔ اسی وقت برطانیہ کو بڑے معاشی بحران کا سامنا ہے، بہت سے ماہرین اقتصادیات کا خیال ہے کہ یہ پہلے ہی کساد بازاری کا شکار ہے۔ کیونکہ یہ کساد بازاری میں پھنس جارہا ہے ، توانائی، خوراک اور سود کی شرح میں اضافے سے معیشت زبوں حالی کا شکار ہے۔









