آفتاب پونےوالا کے ہاتھوں قتل کے دلخراش واقعے سے بھارت میں کہرام مچ گیا

بھارتی داراحکومت نئی دہلی میں نوجوان لڑکی کے قتل کا دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے جس سے پورے انڈیا میں کہرام مچ گیا ہے،آفتاب پونے والا نے شردھا والکر نامی اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرکے لاش کے 35 ٹکڑے کرڈالے،دونوں شادی کے بغیر نئی دہلی میں ساتھ رہتے تھے

بھارت کی راج دھانی دہلی میں نوجوان لڑکی کے قتل کے خوفناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ آفتاب پونے والا نامی نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو گلہ دبا کر قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے 35 ٹکڑے کر کے فریزر میں رکھ دیئے۔

بھارتی داراحکومت نئی دہلی میں نوجوان لڑکی کے قتل کا دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے جس سے پورے انڈیا میں کہرام مچ گیا ہے۔ آفتاب  پونے والا نامی نوجوان نے اپنی گرل فرینڈشردھا والکر کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے ۔

یہ بھی پڑھیے

کینیڈین نژاد اہلیہ کو قتل کرنے کے الزام میں ایاز امیر کے صاحبزادے گرفتار

دہلی پولیس نے دہلی کے علاقے مہرولی سے آفتاب پونے والا نامی لڑکے کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنی 26 سالہ گرل فرینڈ  شردھا والکر کو قتل کرکے اس کے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کیے اور فریزر میں رکھ دیئے ۔

پولیس کے مطابق آفتاب اور شردھا شادی کے بغیر(لیو ان ریلیشن شپ) ساتھ رہتے تھے۔ شردھا اور آفتاب دونوں ملتی نیشنل کمپنی کے کال سینٹر میں ملازمت کرتے تھے جہاں دونوں کی دوستی ہوئی اور بات شادی تک جا پہنچی ۔

شردھا والکر کے خاندان والوں نے مسلمان لڑکے سے شادی کروانے پر انکار کردیا جس کے بعد شردھا دہلی میں بغیر شادی کیے آفتاب کے ساتھ رہنے لگ گئی تھی۔ اس دوران وہ بار بار شادی کا مطالبہ کرتی رہی ۔

زیر حراست ملزم آفتاب کے بیان کے مطابق شردھا بار بار شادی کا مطالبہ کرتی رہتی تھی جس پر اکثر ہمارے درمیان جھگڑا ہونے لگ گیا تھا۔ مئی میں جھگڑا زیادہ بڑھا اور اس کے دوران آفتاب نے شردھا کا گلہ دبا کر اسے قتل کردیا ۔

یہ بھی پڑھیے

دوسری خاتون سے رنگ رلیاں منانے والا سیاسی رہنما بیوی کے تشدد کا شکار بن گیا

پولیس کے مطابق ملزم نے پانچ ماہ پہلے لڑکی کو قتل کیا اورلڑکی کی لاش کو کئی ٹکڑوں میں کاٹ کر دہلی کے مختلف علاقوں میں پھینک دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق آفتاب نے شردھا کی لاش کے 35 ٹکڑوں میں کاٹ کر اپنے گھر میں رکھا۔

شردھا کی لاش کے ٹکڑے   رکھنے کے لیے آفتاب نے نیا بڑا فریج خریدا اور لاش کے ٹکڑے 18 دن تک گھر میں رکھے اور پھر  رات گئے ایک ایک لاش کا ٹکڑا وہ پلاسٹک کے تھیلے میں ڈال کر مختلف جگہوں پر پھینک آتا تھا ۔

پولیس نے آفتاب کے خلاف مقدمہ درج کرکے   لاش کے 15 حسے برامد کرلیے ہیں  تاہم اب تک معلوم نہیں ہو پایا کہ آیا یہ شردھا کی لاش کے ٹکڑے ہیں ۔ پولیس آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے بھی کوشش کر رہی ہے ۔

پولیس کے مطابق آفتاب نے یہ قتل منصوبہ بنا کر کیا ہے۔ اس نے شردھا کا موبائل فون مہاراشٹر میں کہیں پھینک دیا ہے۔ پولیس موبائل کو برآمد کرنے کے لیے شردھا کے موبائل کی آخری لوکیشن نکال رہی ہے۔

آفتاب نے جس ہتھیار سے شردھا  کے قتل کے بعد اس کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کیے  وہ بھی اس نے دہلی کے کسی دور دراز مقام پر پھینک دیا تھا جسے بھی بر آمد کر نے کے لیے  کوششیں جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق آفتاب کے  شردھا کو قتل کرنے کے بعد ڈیٹنگ ایپ سے ایک اور گرل فرینڈ  بنالی  اور  نئی گرل فرینڈ کو بھی گھر لے آیا  جہاں پہلے سے ہی شردھا کی لاش کے ٹکڑے موجود تھے جسے اس نے چھپا دیا تھا ۔

لاش کی بد بو سے  بچنے کے لیے وہ اپنے گھر میں بے انتہا  اگر بتیوں کا بھی استعمال کرنے لگا تھا ۔ آفتاب قتل کے بعد شردھا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ استعمال کرتا رہا تاکہ ظاہر ہو کہ شردھا  والکر زندہ  ہے اور کسی کو شک نہیں ہو۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی یونیورسٹی میں 60 طالبات کی نازیبا وڈیو بنانے کا اسکینڈل، 8طالبات کا اقدام خودکشی

آفتاب کی گرفتاری لڑکی کے اہلخانہ کی دہلی آمد کے بعد  ممکن ہوئی ۔ دہلی میں لڑکی کے والدین نے  اپنی بیٹی کی ملنے کے لیے اس کے مختلف دوستوں سے رابطے کیے  جس پر انہیں پتا لگا شردھا کا موبائل کئی روز سے بند ہے ۔

شردھا کے اہلخانہ نے پولیس سے رابطہ کیا۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ آفتاب کے ساتھ شادی کے بغیر رہنے پر شردھا سے ناراضی کی وجہ سے کوئی رابطہ نہیں رہا تاہم اب اس کا کچھ پتا نہیں چل پا رہا ہے ۔

شردھا کے اہلخانہ کی درخواست پر پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کی تو آفتاب نامی لڑکے سامنے آیا جس پر تحقیقات شروع کی گئی تو اس نے قتل کا اعتراف کرلیا۔ اس نے بتایا کہ شردھا کو مئی میں قتل کیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر