بھارتی وزارت خارجہ کا ڈرائیور آئی ایس آئی کے جال میں پھنس کر گرفتار

گرفتاری جمعے کو  جواہر لال نہرو بھون سے عمل میں آئی، گرفتار ڈرائیور کو آئی ایس آئی اہلکار نے خاتون بن کر ہنی ٹریپ کیا تھا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

 بھارتی وزارت خارجہ کا ڈرائیور پاکستان کی اعلیٰ ترین خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے جال میں پھنس کر گرفتار ہوگیا۔

 دہلی پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران بھارتی وزارت خارجہ کے ڈرائیور کو خفیہ معلومات پاکستان کو فراہم کرنے کے الزام میں  گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

دہلی: گرل فرینڈ کے جنونی قاتل آفتاب پونا والا کے مزید سنسنی خیز انکشافات

بھارت میں پاکستانی روح افزا کی آن لائن فروخت پر مکمل پابندی عائد

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ   دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم نے جمعے کو وزارت خارجہ میں کام کرنے والے ایک ڈرائیور کو پاکستان میں مقیم ایک شخص کو خفیہ معلومات فراہم کرنے پر جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  یہ گرفتاری جمعے کو  جواہر لال نہرو بھون سے عمل میں آئی۔ ملزم مبینہ طور پر پاکستان میں مقیم ایک شخص کو قومی سلامتی سے متعلق "خفیہ اور حساس” معلومات فراہم کرتا تھا۔

 ذرائع نے بتایا کہ ڈرائیور کو آئی ایس آئی کے ایک اہلکار نے عورت بن کر ہنی ٹریپ کیا تھا  ۔تاہم پولیس نے قومی سلامتی سے متعلق خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے کیس کی کوئی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔

متعلقہ تحاریر