تکبرانہ رویے کا مظاہرہ کرنے پر صدر آکسفورڈ یونین احمد نواز عہدے سے فارغ

آکسفورڈ یونین ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے معزول صدر احمد نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں مسلمان اورغیربرطانوی ہونے کی وجہ سے امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیاتاہم یونین کے سینئرایکسس آفیسرٹم گرین نے کہا کہ احمد نواز نے بار بار اجلاسوں میں عدم شرکت کرکے متکبرانہ رویہ اپنایا جس سے سوسائٹی کو مشکلات درپیش کی اور انہیں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا ہے

آکسفورڈ یونین ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے صدر احمد نواز کو اجلاسوں میں شرکت نہ کرنے  پر تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے ۔ پاکستانی طالب علم احمد نواز پر تکبر کا مظاہرہ کرنے پر ووٹنگ ہوئی ۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول ( اے پی ایس پشاور) کے حملے میں زندہ بچ جانے والی آکسفورڈ یونین ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے صدر احمد نواز کو اجلاسوں   میں عدم شرکت پر ووٹنگ کے ذریعے انہیں عہدے سے فارغ کردیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

آکسفورڈ یونین کے صدر احمد نواز کا عمران خان سے اظہار تشکر

ڈیبیٹنگ سوسائٹی  یونین کے سینئر ایکسس آفیسر ٹم گرین کے مطابق صدر احمد نوازنے آکسفورڈ یونین کے اجلاسوں میں بارہا بغیر اطلاع شرکت نہیں کی جوکہ ایک تکبرانہ اقدام ہیں اور اس سے یونین کے لیے مشکلات پیدا ہورہی تھی ۔

آکسفورڈ یونین  ڈیبیٹنگ سوسائٹی  کے صدر احمد نواز کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد میں 421 افراد نے ووٹ کاسٹ کیا جس میں  251 ارکان نے ان کے خلاف ووٹ دیا جبکہ 169 ووٹ ان کے حق میں آئے۔

تحریک عدم اعتماد میں ناکامی کے بعد آکسفورڈ یونین ڈیبیٹنگ سوسائٹی  کے صدر احمد نواز عہدے سے فارغ کردیا گیا۔ اس سے قبل انہیں عہدے سے استعفیٰ دینے کی پیشکش دی گئی تاہم وہ انہوں نے تسلیم نہیں کی ۔

آکسفورڈ یونین ڈیبیٹنگ سوسائٹی  کے معزول صدر احمد نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں مسلمان اور غیربرطانوی ہونے کی وجہ سے امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے اسے نسل پرستانہ اقدام قرار دیا ۔

یہ بھی پڑھیے

اے پی ایس حملے میں زخمی ہونے والے احمد نواز آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب

احمد نواز نے الزام عائد کیا کہ میرے خلاف بے بنیاد افواہیں پھیلائیں گئیں کہ میں ایک متکبر شخص ہوں۔ مجھے سیاسی طور پرنشانہ بنایا گیا۔ ڈیبیٹنگ سوسائٹی میں میرا تجربہ کسی صدمے سے کم نہیں رہا۔

متعلقہ تحاریر