بھارت: نابالغ لڑکی سے زیادتی کرنے والے شخص کو پنچایت نے اٹھک بیٹھک کی سزا سنا دی

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں اٹھک بیٹھک کی سزا پانے والے شخص کو پنچایت کے سامنے سزا پرعملدرآمد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارت میں پانچ سالہ بچی کے ساتھ ’جنس زیادتی‘ کرنے والے شخص کو پنچایت نے اٹھک بیٹھک کی سزا سنا دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع نوادہ کے ایک گاؤں کی پنچایت (مقامی عدالت) نے لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو آٹھ (8) اٹھک بیٹھک کی سزا سنادی۔

یہ بھی پڑھیے

تکبرانہ رویے کا مظاہرہ کرنے پر صدر آکسفورڈ یونین احمد نواز عہدے سے فارغ

امریکا نے مودی اور محمد بن سلمان سمیت کئی قاتلوں کو استثنیٰ دینے کا اعتراف کرلیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹھک بیٹھک کی سزا پانے والے شخص نے 5 سالہ لڑکی کو قریبی پولٹری فارم میں لے جا کر جنسی زیادتی ’ریپ‘ کا نشانہ بنایا۔

لڑکی کو بازیاب کر کے گاؤں کی کونسل (پنچایت) کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں گاؤں کے بزرگوں نے فیصلہ کیا کہ ملزم نے لڑکی کے ساتھ زیادتی نہیں کی، لیکن پنچایت نے نابالغ لڑکی کو ویران جگہ پر لے جانے پر اس شخص کو اٹھک بیٹھک کی سزا سنا دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں اٹھک بیٹھک کی سزا پانے والے شخص کو پنچایت کے سامنے سزا پرعملدرآمد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے پنچایت کے فیصلے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور اسے انصاف کا قتل قرار دیا جا رہا ہے۔ صارفین نے فوری طور پر پولیس سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر