عالمی کوکین مافیا پر کاری وار، سرغنہ سمیت 49کارندے گرفتار، 30ٹن منشیات برآمد

ڈیزرٹ لائٹ آپریشن کے دوران دبئی، بیلجیئم، فرانس، نیدرلینڈ اور اسپین سے گرفتار عمل میں آئیں، دبئی سے بدنام زمانہ برطانوی ڈرگ ڈیلر سمیت 6 مطلوب ترین منشیات فروش پکڑے گئے، یوروپول

یوروپول  نے عالمی کوکین مافیا پر کاری ضرب لگاتے ہوئے دبئی،بلیجیئم ،فرانس، نیدرلینڈ اور اسپین میں بیک وقت کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ برطانوی سرغنہ سمیت 49 کارندوں کو گرفتار کرکے 30 ٹن منشیات ضبط کرلی۔

یورپی پولیس کے مطابق منشیات کا یہ سپر کارٹل یورپ میں کوکین  کی ایک تہائی تجارت کو کنٹرول کرتا ہے، 49 گرفتار افرادمیں 6اہم مشتبہ افراد بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ممبئی میں دوا فیکٹری سے 14 ارب روپے مالیت کی 700 کلو گرام منشیات برآمد

مافیا کا رکن کھانا بناتے ہوئے ٹیٹو کی مدد سے گرفتار

یورپی یونین کی پولیس ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ”ڈیزرٹ لائٹ“ نامی بین الاقوامی آپریشن میں 30 ٹن منشیات ضبط کی گئی اور بیلجیئم، فرانس، نیدرلینڈز اور اسپین میں گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

دبئی میں کریک ڈاؤن کے دوران  نیدرلینڈ کی ایک”بڑی مچھلی“  بھی  جال میں پھنس گئی جس کے مبینہ طور پر ڈچ کرائم بوس” ردوان تاگی“ سے روابط تھے جو خود 2019 میں  امارات میں پکڑا گیا تھا ۔

یوروپول نے کہا  ہےکہ یوروپول کے ہائی ویلیو ٹارگٹ میں شامل ” ڈرگ پنز“  کا اتحاد ایک”سپر کارٹیل“کے نام سے جانا جاتا تھا جو یورپ میں کوکین کی تجارت کے تقریباً ایک تہائی کو کنٹرول کرتا تھا “۔

 ڈچ پبلک براڈکاسٹر این او ایس نے کہا کہ ڈچ مشتبہ شخص نے مبینہ طور پر دبئی میں آئرش اور اطالوی منشیات فروش گروہوں   کے ساتھ اتحاد بنایا تھا جنہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

یوروپول نے کہا کہ دبئی  میں گرفتار انتہائی مطلوب افراد میں دو کا تعلق فرانس،   دو کا تعلق نیدرلینڈ سے اور دو کا تعلق اسپین سے ہےجبکہ بیلجیئم میں 10، فرانس میں 6اور سپین میں 13 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ہیگ میں قائم تنظیم نے کہا کہ اسی آپریشن کے ایک حصے کے طور پر نیدرلینڈز میں 2021 میں مزید 14 افراد کو گرفتار کیا گیا۔یوروپول کے ایک ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ  ڈچ مشتبہ افراد میں سے ایک انتہائی بڑی مچھلی ہے،وہ  کم ازکم تاگی کی طرح اہم تھا۔

یورپی پولیس نے اس بڑی کارروائی  سے قبل منشیات کے اسمگلرز میں محفوظ تصور کیےجانے والے اسکائی ای سی سی فون پلیٹ کا خفیہ استعمال کرتے ہوئے منشیات فروش مافیا کاسراغ لگایا۔

پکڑی گئی منشیات میں سے بیشتر کوکین  ہے جو روٹرڈیم اور اینٹورپ کی بندرگاہوں کے راستے جنوبی امریکا سے لائی گئی تھی جبکہ کچھ منشیات جنوبی افریقا سے بھی گزری تھی ۔ڈچ پراسیکیوٹرز نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات سے دونوں مشتبہ افراد کی حوالگی کی درخواست کریں گے۔

ان میں سے ایک 40 سالہ ملزم نیدرلینڈ اور بوسنیا کی دہری شہریت کا حامل ہے  جس پر 2020 میں جرمن بندرگاہ ہیمبرگ کے ذریعے 1.8 ٹن کوکین اسمگل کرنے کا شبہ تھا، اور اینٹورپ کے راستے بیلجیئم میں ایمفیٹامائنز تیار کرنے کے لیے 8 ٹن خام مال درآمد کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔

ڈچ میڈیا نے اس کا نام ایڈن جی ظاہر کرتے ہوئے  کہا کہ وہ امریکی ڈی ای اے کو منشیات کے مبینہ سرغنہ ردوان تاگی کے ساتھ روابط کی وجہ سے مطلوب تھا۔ مراکش میں پیدا ہونے والے تاگی کو 2019 میں دبئی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

دوسرا   37 سالہ ملزم بھی نیدرلینڈ اور مراکش کی دہری شہریت کا حال ہے ، جسے ڈچ میڈیا نے زوہیر بی کا نام دیا اور کہا کہ اس نے مبینہ طور پر 200 ملین یورو سے زائد مالیت کی 3 ٹن کوکین ہالینڈ اسمگل کی تھی۔ اسپین کے گارڈیا سول نے کہا کہ 8 نومبر کو ویلنسیا کی بندرگاہ پر ایک کنٹینرسے 698 کلو گرام کوکین  کی برآمدگی کے بعد بارسلونا، میڈرڈ اور ملاگا میں کل 13 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر