مہاراشٹر پولیس نے ہجوم کے تشدد کا شکار مسلمان پر چوری کامقدمہ بنادیا

واقعہ مہاراشٹر کے ضلع پلگھار میں پیش آیا تھا، ہجوم نے نوجوان کو چور قرار دیکر ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے زخمی نوجوان پر ہی چوری کا مقدمہ درج کرلیا، تشدد میں ملوث 5 افراد بھی گرفتار

بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں مشتعل ہجوم نے مسلمان نوجوان کو چوری کے الزام میں ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر لہو لہان کردیا۔

پولیس نے متاثرہ نوجوان  کیخلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے تشدد میں ملوث 5 افراد کوبھی گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

اسرائیلی اہلکار نے نہتے فلسطینی کو سرعام گولیاں مار کر شہید کردیا

گرل فرینڈ کو قتل کرنے والے جلاد آفتاب کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آگئے

بھارتی جریدے ملی گزٹ کے بانی ایڈیٹرظفر الاسلام خان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک وڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مہاراشٹر میں پلہار پولیس اسٹیشن کی حدود نالاسوپارہ کے علاقے  میں عابد خان نامی شخص کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایاگیا ہے۔انہوں نے صارفین سے واقعے کی تفصیلات کے بارے میں آگاہ کرنے کی درخواست کی۔

ٹوئٹ پر تبصرے میں ایک صارف نے بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی خبر شیئر کی  جس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پلگھار کے علاقےنالا سوپارہ میں ہجوم کے ہاتھوں  تشدد کا واقعہ چار روز قبل پیش آیاتھا جس کی وڈیو آج وائرل ہوئی ہے۔ پولیس نے تشدد کا نشانہ بننےوالے شخص کیخلاف چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تشدد میں ملوث 5 افراد کو بھی پکڑلیا ہے۔

متعلقہ تحاریر