عام آدمی پارٹی نے میونسپل الیکشن میں بی جے پی کو شکست دیکر اکثریت حاصل کرلی
عام آدمی پارٹی نے دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات گزشتہ 15 سال سے حکمرانی کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست سے دوچار کرکے ان کا قلعہ فتح کرلیا ،بی جے پی 104 نشستیں جیت پائی جبکہ کانگریس کو صرف 9 سیٹ پر کامیابی ملی ، عام آدمی پارٹی کے خواجہ سرا بھی مودی کے امیدواروں پر بھاری پڑگئے
عام آدمی پارٹی نے دہلی کے ایم سی ڈی الیکشن کلین سوئپ کر تے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کا قلعہ فتح کرلیا۔ نریندر مودی کی پارٹی بی جے پی کو راج دھانی کے میونسپل انتخابات میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
بھارت کی راج دھانی نئی دہلی میں میونسپل کارپوریشن کی250 نشستوں میں سے عام آدمی پارٹی نے134 نشستیں جیت کر اکژیت حاصل کرلی جبکہ گزشتہ 15 سال سے میونسپل کارپوریشن پر حکمرانی کرنے والے جماعت بی جی پی 104 نشستیں جیت سکی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
لالو پرساد یادیو کی بیٹی روہنی آچاریہ کی عظیم قربانی، والد کو اپنا گردہ عطیہ کردیا
دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو134 اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو104جبکہ بھارت کی تاریخی سیاسی جماعت کانگریس صرف 9 نشستوں تک محدود رہی۔ بی جے پی گزشتہ 15 سال سے دہلی میونسپل کارپوریشن پر حکمرانی کررہی تھی ۔
#ResultsWithNDTV | "Need Centre's Cooperation, PM's Blessing": Arvind Kejriwal On Delhi Win https://t.co/c9LsEO9qJJ pic.twitter.com/PXEO3aw2kP
— NDTV (@ndtv) December 7, 2022
دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں فتح حاصل کرکے عام آدمی پارٹی نے دارالحکومت کی سیاست میں اپنے قدم مزید جما لیے ہیں۔ عام آدمی پارٹی گزشتہ 9 سال سے دہلی میں برسراقتدار ہے تاہم اب میونسپل کارپوریشن بھی انہیں مل گئی ہے ۔
نریندر مودی کی سیاسی پارٹی بی جے پی گزشتہ 15 سال سے دہلی میونسپل کارپویشن میں حکمرانی کرتی رہے ہے تاہم اب اروندکیجریوال نے عام آدمی پارٹی نے ان کے قلعے فتح کرکے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں جوکہ ان کے غلبے کا اشارہ ہے ۔
عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا نے دہلی کارپوریشن میں فتح کے بعد کہا کہ آج ایک چھوٹی اور غریب پارٹی نے دنیا کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی کو شکست سے دوچار کرکے تاریخ رقم کردی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے انتخابات میں جیت کیلئے تمام تر حربے استعمال کیے۔ حکومتی طاقت کا بے جا استعمال کیا گیا۔ وزراء کی فوج در فوج مہم میں اتاری گئی مگر جیت ان کے نصیب میں نہیں تھی ۔
گھو چڈھا نے بتایا کہ بی جے پی نے الیکشن مہم میں سات وزرائے اعلیٰ ،17 سابق وزرائے اعلیٰ جبکہ سیکڑوں ارکان اسمبلی، سرکاری افسران اور جیل میں بند مجرمان کو اتارا مگرعوام نے انہیں مسترد کردیا ۔
Delhi MCD’s first transgender member, Bobby Kinnar of @AamAadmiParty, celebrates her win in Sultanpuri @ThePrintIndia pic.twitter.com/DNnE88OnCu
— Vandana (@vandana_menon) December 7, 2022
دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے ٹرانسجینڈر امیدوار "بوبی کنار ” سلطان پوری نے بھی فتح کے جھنڈے گاڑ دیئے ۔ بوبی کنار کے مقابلہ بی جے پی کے مقبول ترین رہنما سے تھا ۔