سی ای او ایپل ٹم کک کا انصاف و مساوات کی علم بردار ملالہ کو خراج تحسین

امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل انٹرنیشنل کارپوریشن  کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او )ٹم کک نے کہا کہ   ملالہ یوسف زئی لڑکیوں کی تعلیم، خواتین کے حقوق کی وکیل ہے،ان کا کام ہمارے لیے ایک الہام جیسا ہے ، ان کی حمایت پر فخر ہے ایپل میں ان کا خیرمقدم کیا جائے گا

امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل انٹرنیشنل کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او ) ٹم کک نے کہا ہے کہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی مساوات اور انصاف کی وکیل ہیں۔ ان کی حمایت کرنے پر ہمیں فخر ہے ۔

ایپل انٹرنیشنل کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او ) ٹم کک نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں انصاف و مساوات کی وکیل کی حمایت کرنے پر فخر ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی شادی کی پہلی سالگرہ شوہر سے مستی مذاق

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے پیغام کے جواب میں ملالہ یوسف زئی نے اظہار مسرت کیا اور کہا کہ آپ کی حمایت اور دوستانہ رویے کا شکریہ۔ ملالہ یوسف زئی نے اعتراف کیا  وہ ٹم سے ملاقات کی منتظر ہیں۔

ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر( سی ای او ) نے کہا کہ ملالہ  یوسف زئی  جو کچھ کرتی ہیں وہ میرے جیسے لوگوں کے لیے ایک الہام جیسا ہے۔ ہمیں اس کے کام کی حمایت کرنے میں فخر ہے۔ ایپل میں ان کا دوبارہ خیر مقدم کیا جائے گا ۔

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل انٹرنیشنل کارپوریشن کا سی ای او نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی لڑکیوں کی تعلیم، خواتین کے حقوق کی وکیل ہے۔ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی دنیا میں انصاف و مساوات کی علم بردار ہیں ۔

پاکستانی نوبل انعام یافتہ لڑکی ملالہ یوسف زئی نے ٹم کک کے پیغام کو ریٹویٹ کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے ایپل ہیڈ کوارٹر آنے پسند ہے اور آپ سمیت تمام لوگوں سے ملنے کا اشتیاق ہے ۔

واضح  رہے کہ ایپل انٹرنیشنل کارپوریشن ایک امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ہے جوکہ پاکستانی نوبل انعام یافتہ نوجوان  سماجی کارکن  ملالہ یوسف زئی کے ساتھ ملکر   لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے کام کر رہی ہے ۔

ملالہ یوسف زئی نے جنوری2018 میں ایپل ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے  چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم کک سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کی تھی اور ایپل ملالہ فنڈ کا پہلا پارٹنر قرار پایا تھا ۔

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ملالہ فنڈ کے تحت ٹیکنالوجی، نصاب اور تحقیق میں مدد فراہم کرتی ہے۔ ایپل لڑکیوں کی تعلیم مکمل کرنے میں مدد کرنے کے لیے درکار پالیسی تبدیلیوں میں مدد بھی دے رہی ہے ۔

واضح  رہے کہ ایپل انٹرنیشنل کارپوریشن  دنیا کی سب سے بڑی  امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ہے۔ایپل کا سالانہ ٹرن اوور365 ارب ڈالر ہے۔ ایپل انٹرنیشنل کارپوریشن برقیاتی اشیاء بناتی ہے ۔

متعلقہ تحاریر