دہلی کے انتخابات پر تجزیہ کار کا مزاح سے بھرپور تبصرہ بھارت میں موضوع بحث بن گیا
بھاتی نیوز چینل ٹائمزناؤ کے پروگرام میں اینکر کی جانب سے عام آدمی پارٹی پر تنقید کی گئی۔ اینکر نے کہا کہ دہلی ماڈل آگے نہیں بڑھ پا رہا ہے جس پر تجزیہ کار نے کہا کہ آپ شاید نیہا دھوپیا کی بات کررہے ہیں۔ وہ دہلی کی آخری ماڈل ہیں، تجزیہ کار کے جواب پر فلم اسٹار نیہا دھوپیا بھی مسکرائی اور سوشل میڈیا پر مذکورہ کلپ شیئر کیا
بھارتی نشریاتی ادارے ٹائمز ناؤ کے ایک کرنٹ افیئر کے پروگرام کے دوران اینکر کی جانب سے عام آدمی پارٹی پر تنقید کی گئی کہ دہلی ماڈل آگئے نہیں بڑھ رہا ہے۔ یہ گجرات تک کیسے پہنچے گا ۔
بھاتی نیوز چینل ٹائمزناؤ کے پروگرام میں اینکر کی جانب سے عام آدمی پارٹی پر تنقید کی گئی۔ اینکر نے کہاکہ دہلی ماڈل آگے نہیں بڑھ پارہا ہے جس پر تجزیہ کار نے کہا کہ آپ شاید نیہا دھوپیا کی بات کررہے ہیں ۔ وہ دہلی کی آخری ماڈل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عام آدمی پارٹی نے میونسپل الیکشن میں بی جے پی کو شکست دیکر اکثریت حاصل کرلی
شو میں ماہرین کا ایک پینل تھا جو گجرات اسمبلی الیکشن کے ایگزٹ پول کے نتائج پر گفتگو کررہا تھا اس دوران اینکر نے کہا کہ ‘دہلی ماڈل’ کہیں اور کام نہیں کررہا ہے جس پر تجزیہ کار نے کہا کہ آپ دہلی ماڈل نیہا دھوپیا کو سمجھ رہے ہیں۔
🙌🙌🙌🙌 hahaha thank you sir ! https://t.co/t84AMjYdlm
— Neha Dhupia (@NehaDhupia) December 7, 2022
اینکر ڈاکٹر رمن نے جب کہا کہ دہلی کا ماڈل دہلی سے آگے بڑھ نہیں رہا ہے۔ مصنف آنند رنگناتھن جوکہ بحث میں شامل تھےایک دم بول اٹھے کہ یہ دہلی ماڈل کیا ہے؟ نیہا دھوپیا آخری دہلی تھیں۔ ماڈل نے کام کیا ہے ۔
بالی وڈ فلم اسٹار نیہا دھوپیا بھی غیرمتوقع طور پر سیاسی پروگرام میں اپنا ذکر آنے پر ہنس پڑی۔ تجزیہ کار کے نیہا دھوپیا کے بارے گفتگو انڈیا میں موضوع بحث بن گئی جبکہ اداکارہ نے کلپ شیئر کیا اور قہقہے لگائے ۔
واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی نے دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات گزشتہ 15 سال سے حکمرانی کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست سے دوچار کرکے ان کا قلعہ فتح کرلیا ہے ۔
بھارتی کی راج دھانی نئی دہلی کے میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں بی جے پی 104 نشستیں جیت پائی جبکہ کانگریس کو صرف 9 سیٹ پر کامیابی ملی ، عام آدمی پارٹی کے خواجہ سرا بھی مودی کے امیدواروں پر بھاری پڑگئے۔