پاک ایران سرحد پر جھڑپ، اسلامی انقلابی گارڈ کور  کے چار اہلکار جاں بحق

ایران کے سرکاری و فوجی حکام کے مطابق پاکستان سے ملحق سرحد کے قریب دہشتگردوں نے اسلامی انقلابی گارڈ کورکے اہلکاروں پر حملہ کیا جس میں چار اہلکار جان کی بازی ہار گئے تاہم جوابی کارروائی میں دہشتگرد پاکستان کی جانب فرار ہوگئے، واقعہ سیستان و بلوچستان کےعلاقے سراوان میں پیش آیا ہے

ایران کے سرکاری حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے ملحق سرحد پر دہشتگرد گروپ سے فائرنگ کے تبادلے میں4 سیکیورٹی اہلکار اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ واقعہ سیستان و بلوچستان کےعلاقے سراوان میں پیش آیا۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے ملحق سرحد پر دہشتگرد گروپ کے ارکان سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مھسا امینی قتل: ایران میں مظاہرین بے قابو، درجنوں جاں بحق، پولیس سڑکوں سے غائب

ایران کی سکیورٹی فورسز "اسلامی انقلابی گارڈ کور” ( Islamic Revolutionary Guard Corps) کے حکام نے بتایا کہ پاکستانی سرحد کے قریب دہشتگردوں سے مقابلے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلیٹ فورس کے رکن محمد گودرزی اور "اسلامی انقلابی گارڈ کور” کے تحت کام کرنے والی  بسیج فورسز کے تین ارکان  اپنی جان کی بازی ہار گئے ۔

ایرانی سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعہ پاکستانی سرحد کے قریب جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے سراوان میں پیش آیا تاہم "اسلامی انقلابی گارڈ کور” نے حملہ ناکام بنایا اور دہشتگرد پاکستان کی طرف بھاگ گئے ۔

"اسلامی انقلابی گارڈ کور”( Islamic Revolutionary Guard Corps) کے حکام نے کہا کہ واقعہ کا ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ علیحدگی پسند گروپ کی کارروائی لگتی ہے ۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے واقعے کی ذمہ داری سیستان اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں علیحدگی پسندگروپ پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ کرد اور بلوچ ملک میں بدامنی کے بیج بورہے ہیں۔

ایرانی سرکاری حکام کا کہنا ہےسیستان اور بلوچستان میں احتجاجی مظاہروں کے آغاز کے بعد سے کچھ مہلک ترین واقعات دیکھنے میں آئے ہیں اور اس میں امریکا اور اسرائیل ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایران میں انسانیت سوز مظالم، خواتین و مردوں کی شرمگاہوں پر گولیاں برسائی جانے لگی

رواں سال 30 ستمبر کو پاک ایران سرحدی علاقے میں ایران کی سکیورٹی فورسز "اسلامی انقلابی گارڈ کور” کی فائرنگ سے درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے تھے ۔

ایرانی فوج اور سرکاری حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ دہشتگردوں نے فورسز پر حملہ کیا تھا جس پر جوابی کارروائی کی گئی تھی اور اس میں درجنوں دہشتگرد ہلاک کیے گئے تھے ۔

متعلقہ تحاریر