بانی سعودی عرب شاہ عبدالعزیز کا دیوقامت مجسمہ کنگ فہد ٹاور پر نصب کردیا گیا

آرٹسٹ محمد العمار کی جانب سے تیار کیا گیا  وال پیٹنگ کے مجسمے کی اونچائی  120 میٹر جبکہ دیوار کا حجم 1220 مربع میٹر ہے، محمد العمار نے کہا کہ  شاہ عبدالعزیز کی  تصویر مملکت سعودیہ عربیہ کے سیاسی رہنماؤں کی دانشمندی  اور طاقت کا مظہر ہے

سعودی آرٹسٹ محمد العمارنے مملکت سعودیہ عربیہ کے بانی شاہ عبدالعزیز کی وال پیٹنگ کا دیوقامت مجسمہ تیار کیا ہے جسے ریاض میں کنگ فہد روڈ پر واقع  طویل و قامت ٹاور پر آویزہ کردیا گیا ہے ۔

سعودی آرٹسٹ محمد العمار کی جانب سے بانی سعودیہ عربیہ شاہ عبدالعزیز کی تصویر وال پیٹنگ کا طویل قامت مجسمہ تیار کرکے کنگ فہد روڈ کے ایک بڑے ٹاور پر نصب کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی عرب فلسطین پر قابض اسرائیل کو آزاد ملک تسلیم کرنے پر آمادہ ؟

آرٹسٹ محمد العمار کی جانب سے تیار کیا گیا وال پیٹنگ کا مجسمے کی اونچائی 120 میٹر جبکہ دیوار کا حجم 1220 مربع میٹر ہے۔ شاہ عبدالعزیز   کے مجسمے کی عوامی سطح پر بھر پور پذیرائی کی جارہی ہے ۔

عرب نشریاتی ادارے سے گفتگو میں آرٹسٹ محمد العمار کا کہنا تھا کہ بانی مملکت سعودیہ عربیہ اور بے مثال عرب رہنما شاہ عبدالعزیز بن آل سعود   کی وال پیٹنگ کا یہ سب سے بڑا شاہکار ہے ۔

محمد العمار نے کہا کہ شاہ عبدالعزیز کی تصویر مملکت سعودیہ عربیہ کے سیاسی رہنماؤں کی دانشمندی اور طاقت کا مظہر ہے اور اس سے عرب عوام کو حوصلہ اور طاقت ملتی ہے ۔

آرٹسٹ محمد العمار کی جانب سے تیار کردہ وال پیٹنگ کو عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ سعودی عوام نے کہا کہ تصویر پر پہلی نظر پڑتے ہی  وہ دیکھنے والوں کے دل موہ لیتی ہے۔

واضح رہے کہ شاہ عبدالعزیز ابن عبدالرحمن آل سعود نے92 برس پہلے 1924 میں مکہ مکرمہ کو فتح کیا تھا اس وقت حجاز شریف پر عثمانی خلافت  کا راج تھا جسے تاراج کرکے سعودی عرب کی بنیاد رکھی گئی

بانی مملکت سعودیہ عربیہ شاہ عبدالعزیز بن الرحمان آل سعود 15 جنوری1877 میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے حجاز شریف میں سعودی ریاست کے قیام کی جدوجہد کی تھی ۔

متعلقہ تحاریر