بھارتی ایئرہوسٹس نے بدتمیزی کرنے والے مسافر کو کھری کھری سنادی   

دہلی سے استنبول جانے والی بھارتی ایئرلائن انڈیگو میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جب کھانے سے متعلق شکایت پر ایئر ہوسٹس نے مسافر کو کھری کھری سناتے ہوئے سخت لہجے میں خاموش رہنے کا حکم صادر کیا، بھارتی ایوی ایشن اور ایئرلائن حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی جبکہ بھارتی ایئر لائن جیٹ ایئرویز کے سی ای او سنجیو کپور فضائی میزبان کی حمایت میں سامنے آگئے

بھارتی ایئرلائن انڈیگوکی فضائی میزبان (air hostess) کھانے سے متعلق شکایت کرنے پر مسافر پر برس پڑیں اور کھری کھری سنادی۔ ایئر ہوسٹس نے مسافر کو سخت لہجے میں خاموش ہونے کی ہدایت بھی کی  جبکہ مسافر بھی آپے سے باہر ہوگیا ۔

بھارتی کی راج دھانی نئی دہلی سے استنبول جانے والی انڈیگو ایئرلائن فلائٹ کی فضائی میزبان (air hostess) نے مسافر کو کھانے کے معاملے پر شکایت کرنے  کھڑی کھڑی سنادی۔ مذکورہ ایئر ہوسٹس نے مسافر کو سخت لہجے میں خاموش رہنے کا حکم بھی دیا ۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی وزیر اعظم مودی کا جہاز پاکستانی فضائی حدود سے گزار دیا گیا

انڈیگو کی فلائٹ میں موجود دوسرے مسافر”گرپریت سنگھ ہنس” جنہوں نے پورے واقعے کی وڈیو اپنے موبائل فون میں محفوظ کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے میں بھی اس جہاز میں میں سوار تھا جس میں  یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ۔

"گرپریت سنگھ ہنس” کی بنائی گئی وڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ فضائی میزبان نے مسافر سے تلخ لہجے میں بات کرتے ہوئے خاموش رہنے کی ہدایت دی  جس پر مسافر نے بھی انہیں اسی لہجے میں خاموش رہنے کا حکم صادر کیا ۔

انڈیگو ایئر لائن میں ناخوشگوار واقعہ 16 دسمبر کو دہلی سے استنبول جانے والی فلائٹ میں پیش آیا۔ دوران پرواز کھانے کے معیار سے متعلق شکایت پر خاتون فضائی میزبان نے مسافر کو کھڑی کھڑی سناتے ہوئے خاموش رہنے کا حکم دیا ۔

 خاتون فضائی میزبان (air hostess) نے مسافر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بد تمیزی کی وجہ سے میری وجہ اسٹاف ممبر رو رہی ہے ۔آپ اس لہجے میں ہم سے بات نہیں کرسکتے ہیں۔ ہم اپ کے ذاتی ملازم نہیں بلکہ ایئرلائن کے ملازم ہیں۔

خاتون ایئر ہوسٹس نے مسافر کو کہا کہ آپ کے انتہائی سخت لہجہ استعمال کیا ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ آپ خاموشی بیٹھ جائیں جس پر مسافر مزید برہم ہوگیا اور فضائی میزبان کو مزید سخت لہجے میں خاموش رہنے کا حکم بھی دیا ۔

واقعے کی وڈیو بنانے والے گرپریت سنگھ ہنس نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی ناخوشگوار تھا۔ میں دیکھ رہا تھا کہ کیسے ایک مرد ایک خاتون سے غیر مہذبانہ لہجے میں بات کر رہا تھا جبکہ خاتون بھی اسی لہجے میں جواب دینے میں مصروف تھیں ۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی انتہا پسند وزیر داخلہ امیت شاہ کی گجرات میں مسلم نسل کشی کا کھلم کھلا اعتراف

ناخوشگوار واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بھارتی ایئرلائن انڈیگو حکام نے واقعے پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کی سہولت ہماری اولین ترجیح ہے۔ واقعے کی مکمل  اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں گی ۔

بھارتی ایئر لائن جیٹ ایئرویز کے سی ای او سنجیو کپورنے فضائی میزبان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ خاتون نے ایک اچھا کام کیا جب اس کی دوسری اسٹاف رکن کو ڈرایا دھمکایا جارہا تھا تو وہ ان کے حق میں کھڑی ہوئی ۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جیٹ ایئرویز کے سی ای او سنجیو کپورنے کہا کہ انڈیگو ایئر ہوسٹس نے  بدتمیز مسافر کو اسی کے لہجے میں سمجھا کر اچھا کام کیا ہے ۔ میں ایئر ہوسٹس سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں۔

جیٹ ایئر ویز کے سی ای او نے کہا کہ فضائی میزبان بھی انسان ہوتے ہیں تاہم اگر کوئی غلطی ہو تو طریقے سے مسائل حل ہوسکتے ہیں مگر بہت مسافر جہاز کے عملے پر تشدد کرتے ہیں۔ بدتمیزی کرتے ہیں جوکہ انسانی فعل نہیں ہے ۔

بھارتی نشریاتی اداروں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایوی ایشن ریگولیٹر ڈی جی سی اے اس معاملے کو دیکھ رہا ہے۔ دوسری جانب انڈیگو ایئر لائن نے  محکمہ جاتی تحقیقات شروع کردی ہے ۔

متعلقہ تحاریر