چین میں رواں ماہ دسمبر کے 20 روز میں 248 ملین افراد کورونا کا شکار ہوگئے
چین کی کامیاب کورونا پالیسی ایک دم سے ناکامی کا شکار ہونے لگی ہے، بلومبرگ نے چین کے قومی صحت کمیشن کے اندرونی اجلاس کے منٹس کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ دسمبر کے 20 دنوں میں تقریباً 248 ملین افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، چینی وبائی امراض کے ماہر ایرک فیگل ڈنگ (Eric Feigl-Ding) نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا اگلے تین ماہ میں 10 فیصد آبادی متاثر ہوجائے گی
چین کی کامیاب کورونا پالیسی ایک دم سے ناکامی کا شکار ہونے لگی ہے۔ بلوم برگ نے چائنا کے صحت حکام کی رپورٹ سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ چین میں کورونا سے روزانہ 37 ملین افراد متاثر ہورہے ہیں۔
بلومبرگ نیوز نے گزشتہ روز حکومت کی اعلیٰ صحت اتھارٹی کے اندازوں کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ چین میں رواں ہفتے ایک ہی دن تقریباً 37 ملین افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
چین نے سونگھ کر استعمال کی جانے والی پہلی کرونا ویکسین متعارف کرادی
بلومبرگ نے چین کے قومی صحت کمیشن کے اندرونی اجلاس کے منٹس کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ دسمبر کے 20 دنوں میں تقریباً 248 ملین افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ۔
امریکا میں رہائش پذیر چین کے وبائی امراض کے ماہر ایرک فیگل ڈنگ (Eric Feigl-Ding) نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ چین میں کورونا پابندیاں ہٹنے کے بعد معاملات بدترین ہوگئے ہیں۔
⚠️THERMONUCLEAR BAD—Hospitals completely overwhelmed in China ever since restrictions dropped. Epidemiologist estimate >60% of 🇨🇳 & 10% of Earth’s population likely infected over next 90 days. Deaths likely in the millions—plural. This is just the start—🧵pic.twitter.com/VAEvF0ALg9
— Eric Feigl-Ding (@DrEricDing) December 19, 2022
ایرک فیگل ڈنگ (Eric Feigl-Ding) نے بتایا کہ کورونا پابندیاں ہٹنے کے بعد اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کا رش لگ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے تین ماہ میں چین کی 10 فیصد آبادی متاثر ہوگی ۔
سوشل میڈیا پر بھی چین کے اسپتالوں کی صورتحال سے متعلق وڈیو اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہزاروں افراد کورونا وائرس کا شکار بن کر اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس ( اے پی ) نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا میں اضافے کی وجہ سے چین میں اموات بھی بڑھنے لگیں ہیں تاہم چین نے سرکاری طور پر رواں ماہ 2 اموات کی تصدیق کی ہے ۔
ورلڈ ان ڈیٹا کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق چین میں نومبر کے آخر میں کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا اور ایک گھنٹے کے دوران 40 ہزار افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔