بھارتی فوج نے 48 گھنٹوں میں سات بے گناہ کشمیری شہید کردیئے
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں چار نہتے کشمیریوں نوجوانوں کو دہشتگرد قرار دیکر جعلی مقابلے میں شہید کردیا ہے جس کے بعد 48 گھنٹوں میں شہداء کی تعداد ساتھ ہوگئی ہے ، کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض فوج نے دوران سفر چار نوجوانوں کو گاڑی سے اتار کر گرفتار کیا اور کچھ دور لے جاکے انہیں قتل کردیا
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں چار نہتے کشمیریوں نوجوانوں کو دہشتگرد قرار دیکر جعلی مقابلے میں شہید کردیا ہے تاہم بھارتی فوج نے بے گناہ مقتول نوجوانوں کو عسکریت پسند کے طور پر پیش کیا ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں چار بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ مقتولین کو دوران سفر ان کی گاڑی سے گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کی بربریت، 6 ماہ میں 140 کشمیری شہید کردیئے
کشمیرمیڈیاسروس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کشمیر پر قابض بھارتی فوج نے دوران سفر چار نوجوانوں کو گاڑی سے اتارکر گرفتار کیا اور پھر کچھ دیر بعد سدرہ کے علاقے میں انہیں شہید کردیا ۔
بے گناہ کشمیریوں کے قتل میں ملوث بھارتی فوج نے مقتولین کو عسکریت پسندوں کے طور پر پیش کیا۔ فوج نے دعویٰ کیا کہ چاروں لڑکے محاصرے اور تلاشی کے دوران ایک جھڑپ میں مارے گئے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بننے والے والے چاروں نوجوان عام شہری تھے جنہیں فوجی اہلکاروں سے گاڑی سے اتارا اور کچھ دیر بعد انہیں قتل کردیا گیا ۔
جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ نے جموں میں فوج کے ہاتھوں کے بے گناہ نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو دہشتگرد قرار دیا ۔
ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے 4 نوجوانوں کی جعلی مقابلے میں قتل کو بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال کہتے ہوئے مودی کی دہشتگردی تیز کردی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
مقبوضہ کشمیر میں انڈین آرمی کے فیس بک اور انسٹاگرام پیجز بلاک
ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان نےعالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کا قتل عام رکوانے کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائیں اور جواب طلب کریں۔
دوسری جانب بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے ۔ بھارتی فوج نے احتجاج روکنے کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا ہے تاہم دفعہ 144 کے باوجود کشمیر میں احتجاج جاری ہے ۔
دوران احتجاج مظاہرین پر فائرنگ کے دوران 3 مزید افراد شہید ہوگئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 48 گھنٹوں میں کشمیر میں 7 بے نہتے کشمیری اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔