امریکا میں پسند کا تحفہ نہ خرید کر دینے کو 10 سالہ بچے نے ماں کو قتل کردیا
امریکی عدالت میں ایک مقدمہ کے دوران 10 سالہ بچے نے عدالت میں اعتراف کیا ماں کی جانب سے وی آر ہیڈ سیٹ (وی آر ورچوئل رئیلٹی) نہ دلانے پر غصے میں ماں کو گولی مار کر قتل کردیا، عدالت کو بتایا گیا کہ قاتل بچے نے ماں کو گولی مارنے کے بعد اس کے کریڈٹ کارڈ سے آن لائن شاپنگ کی اور مذکورہ اپنی پسند کا وی آر ہیڈ سیٹ (وی آر ورچوئل رئیلٹی) خرید لیا
امریکا میں 10 سالہ بچے نے اپنی پسند کا وی آر ہیڈ سیٹ (وی آر ورچوئل رئیلٹی) نہ خرید کر دینے کا اپنی ماں کو قتل کردیا۔ بچے نےعدالت میں ماں کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے ۔
امریکی عدالت میں ایک مقدمہ کے دوران 10 سالہ بچے نے عدالت میں اعتراف کیا ماں کی جانب سے وی آرہیڈ سیٹ (وی آر ورچوئل رئیلٹی) نہ دلانے پر غصے میں ماں کو گولی مار کر قتل کردیا ۔
یہ بھی پڑھیے
امریکا کے اسکول میں فائرنگ،19طلبہ سمیت21افرادہلاک
پولیس نے 10سالہ بچے کو گرفتار کیا ہوا ہے جبکہ اس کے خلاف عدالت میں مقدمہ بھی چل رہا ہے۔ دوران سماعت عدالت میں بچے نے اپنی ماں کے قتل کا اعتراف کیا ہے ۔
قاتل بچے کی دادی لوریتھا مان نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ اپنے پوتے سے کبھی بات نہیں کرنا چاہتی کیونکہ اس نے ہم سے ہماری بہت قیمتی چیز چھین لی ہے ۔
دادی لوریتھا مان نے کہا کہ میں یقین نہیں کرسکتی کہ اس نے ایسا کیا تاہم اس نے ایسا بدترین عمل کیا ہے تو اسے عدالت سے اس کے کیے کی مکمل سزا ملنے چاہیے ۔
استغاثہ نےعدالت کو بتایا کہ ماں کی جانب سے 500 ڈالر کی مالیت کا وی آر ہیڈ سیٹ (وی آر ورچوئل رئیلٹی) خرید کر نہ دینے پر بچے نے اپنی ماں کو گولی مار کر اس کو قتل کیا ۔
یہ بھی پڑھیے
امریکی شہر تلسا کے میڈیکل سینٹر میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک
عدالت میں دوران سماعت بتایا گیا کہ ماں کو قتل کرنے کے بعد بچے نے ماں کا کریڈٹ کارڈ چوری کیا اور پھر آن لائن شاپ سے مذکورہ وی آر ہیڈ سیٹ (وی آر ورچوئل رئیلٹی) خریدا ۔
قتل بچے کے وکیل نے عدالت نے استدعا کی، کہ مذکورہ قاتل نا بالغ ہے اس لیے اسے فوری طور پر ضمانت دی جائے جبکہ ضمانت کی رقم بھی کم 50 ہزار ڈالر سے کم کرکے 100 کی جائے ۔