ایک عہد تمام ہوا: سابق پوپ بینیڈکٹ 95 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
ویٹیکن سٹی حکام کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ میں بتایا گیا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ میں مطلع کیا جاتا ہے کہ پوپ ایمریٹس، بینیڈکٹ XVI آج صبح ساڑھے نو بجے اپنی رہائش گاہ میں انتقال کرگئے ہیں، پوپ بینیڈ 2005 میں پوپ جان پال کے انتقال کے بعد پوپ کے عہدے پر تعینات ہوئے تھے تاہم 2013 میں انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا

سابق پوپ بینیڈکٹ ویٹیکن میں 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نےتقریباً 8 سال تک کیتھولک چرچز کی قیادت کی تاہم وہ 2013 میں خرابی صحت کی وجہ سے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے ۔
ویٹیکن سٹی حکام کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ میں بتایا گیا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ میں مطلع کیا جاتا ہے کہ پوپ ایمریٹس، بینیڈکٹ XVI آج صبح ساڑھے نو بجے اپنی رہائش گاہ میں انتقال کرگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پوپ فرانسس کی پادریوں و راہباؤں کو فحش فلمیں نہ دیکھنے کی ہدایت
سابق پوپ بینیڈکٹ 2005 میں پوپ جان پال کے انتقال کے بعد پوپ کے عہدے پر فائز ہوئے تھے تاہم 2013 میں انہوں نے خرابی صحت کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیاتھا ۔
ہولی سی(holy see) پریس آفس کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہزار سال میں منتخب ہونے والے پہلے جرمن پوپ بینیڈکٹ کا انتقال اپنی رہائش گاہ میٹر ایکلیسی خانقاہ میں ہوا۔
Declaration of the Director of the Holy See Press Office, Matteo Bruni
“With sorrow I inform you that the Pope Emeritus, Benedict XVI, passed away today at 9:34 in the Mater Ecclesiae Monastery in the Vatican.
Further information will be provided as soon as possible.”— Holy See Press Office (@HolySeePress) December 31, 2022
ویٹیکن سٹی حکام کی جانب سے پوپ کی بیماری کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم نہیں کی گئی تاہم صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ بڑھتی عمر کے ساتھ انہیں صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔
“With sorrow I inform you that the Pope Emeritus, Benedict XVI, passed away today at 9:34 in the Mater Ecclesiae Monastery in the Vatican.
Further information will be provided as soon as possible.” pic.twitter.com/O5dxoPaVkT
— Vatican News (@VaticanNews) December 31, 2022
پوپ بینیڈکٹ 2005 میں پوپ جان پال دوئم کے انتقال کے بعد پوپ منتخب ہوئے تو اس وقت ویٹی کن بچوں کے زیادتی کے بدترین الزامات کی زد میں تھا کہ پادری بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں۔
جب انھوں نے اپنا عہدہ سنبھالا تو اس وقت کیتھولک چرچ ایک بہت بڑے بحران سے گزررہا تھا۔ اسی دوران یہ خبریں آنا شروع ہوئی تھیں کہ پادری بچوں کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔
بچوں کے زیادتی کے الزمات پر ویٹی کن سٹی کے اعلیٰ حکام نے میڈیا کو ملامت کیا اوراسے کیتھولک کے خلاف سازش قرار دیا تاہم پوپ پوپ بینیڈکٹ نے کہا کہ حکام کو چرچ کے اندر گناہوں کی نشاندہی کو قبول کرنا چاہیے ۔