یوکرائن کا روسی فوج پر بڑا حملہ، 400 فوجی ہلاک، 300 زخمی ہوگئے

یوکرائن کی فوج نے روس کے زیر قبضہ ڈونیٹسک کے علاقے میکیو میں  میزائل حملے کرکے روس کے 400 فوجی ہلاک جبکہ 300 سےزائد کو زخمی کردیا تاہم روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرینی فوج نے لانچنگ سسٹم سے 6 راکٹ فائر کیے جن میں سے 2 کو ناکارہ بنادیا گیا تھا جبکہ دیگر 4 میزائلو ں کے حملے میں عمارت میں تعینات63 فوجی ہلاک  ہوئے ہیں

یوکرائن حکام نے میزائل حملے میں روس کے 400 فوجیوں کو ہلاک جبکہ 300 سےز ائد کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس کے زیر قبضہ ڈونیٹسک میں ایک عمارت میں میزائل حملے میں نشانہ  بنایا جس میں روسی فوجی اہلکار تعینات تھے ۔

یوکرائن حکام نے400 کے قریب روسی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ماسکو کے زیر قبضہ ڈونیٹسک کے علاقے میکیو میں روسی فوجی اڈے کی عمارت پر میزائل حملے میں 400 روسی فوجیوں ہلاک جبکہ 300 کو زخمی کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

یوکرائن میں 15,000روسی فوجی مارے جاچکےہیں: نیٹو کا دعویٰ

برطانوی و امریکی میڈیا کے مطابق یوکرائن نے میکیو میں ایک عمارت کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا مذکورہ عمارت کو روس فوجی اڈے کے طور پر استعمال کررہا تھا جبکہ اس وقت عمارت میں  فوجیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

یوکرائن کی فوج نے براہ راست حملے کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن اس نے اسے واضح طور پر تسلیم کیا ہے۔ مسلح افواج کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک اسکول کی عمارت پر حملہ کیا گیا تھا ۔

یو کرائن کی فوج کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کے مطابق  میکیو میں روس نے قبضے کے بعد اسکول کی عمارت کو فوجی  اڈہ بنایا تھا اس پر حملے کیا گیا جس میں 400 روسی فوجی  ہلاک جبکہ 300 زخمی ہوئے ہیں ۔

روس کی وزارت دفاع نے یوکرائن کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں صرف 63 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق مشرقی ڈونیٹسک میں موجود ایک عمارت پر یوکرائن کی جانب سے میزائل فائر کیے گئے ۔

رواس کی وزارت دفاع نے بتایا کہ یوکرینی فوج نے لانچنگ سسٹم سے 6 راکٹ فائر کیے  تھے جن میں سے 2 کو ناکارہ بنادیا گیا تھا جبکہ دیگر 4 میزائلو ں کے حملے میں عمارت میں تعینات63 فوجی ہلاک  ہوئے ہیں۔

روسی حکام کا کہنا ہے کے یوکرائن نے سال نو کے آغاز پر میزائل حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں ایک تعلیمی ادارے کی عمارت مکمل تباہ ہوگئی ہے جبکہ 63 فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کچھ فوجی زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر