ایئر انڈیا کی فلائٹ میں نشے میں دھت شخص نے خاتون پر پیشاب کردیا
ایئر انڈیا کی فلائٹ میں زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے بتایا کہ واقعہ نومبر میں پیش آیا جب وہ دہلی سے پیرس جارہی تھیں تاہم زیادتی کرنے والے شخص کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی جس پر خاتون نے ایئر انڈیا کے چیئرمین کو خط لکھا جو میڈیا کے ہاتھ لگنے کے بعد بھارت میں غیر انسانی عمل کے خلاف آوازیں بلند ہونے شروع ہوگئیں ہیں

معروف بھارتی صحافی برکھا دت نے ایئر انڈیا کی دہلی سے پیرس جانے والی فلائٹ میں نشے میں دھت شخص کی خاتون مسافر پر پیشاب کرنے کی حرکت کو جنسی زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون کی بدترین خلاف ورزی ہے ۔
صحافی برکھا دت نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایئرانڈیا کی دہلی سے پیرس جانے والی فلائٹ میں خاتون مسافر پر پیشاب کرنے کے عمل کو جنسی زیادتی اور قانون کی سخت خلاف وزری کہتے ہوئے حکام کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی ایئرہوسٹس نے بدتمیزی کرنے والے مسافر کو کھری کھری سنادی
برکھا دت نے متاثرہ خاتون کا مکمل بیان اپنی ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا جس میں مذکورہ خاتون نے اپنے پربیتے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایئر انڈیا کی بزنس کلاس میں سفر کرتے ہوئے مجھے خوفناک تجربہ پیش آیا ۔
What happened on Air India with the drunk man urinating on a female passenger is sexual abuse and violation of the worst kind. Read the victims full account of what transpired. It’s horrendous that there was no one on ground to record the passengers complaint and follow it up . pic.twitter.com/ulIILKdyTU
— barkha dutt (@BDUTT) January 5, 2023
مذکورہ خاتون نے بتایاکہ دوران سفر ایک نشے میں دھت مسافر میری سیٹ کے پاس آیا اورمجھ پر پیشاب کرنے لگا اور میرے کپڑے اور تمام تر اشیاء کو خراب کرکے چلا گیا جبکہ اس مسافر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔
متاثرہ خاتون نے ایئر انڈیا کے گروپ چیئرمین این چندر شیکھرن کو ایک تفصیلی خط لکھ کر انہیں اس سے آگاہ کیا تھا اور خط میڈیا کے ہاتھ لگ گیا جس کے بعد کارروائی کا اعلان کیا گیا جبکہ واقعہ گزشتہ سال نومبر میں پیش آیا تھا ۔
ایئر انڈیا میں پیش آئے انسانیت سوز واقعے میں ابتدا میں کوئی کارروائی نہیں کی تاہم میڈیا میں معاملے اٹھا تو حکام نے زیادتی کرنے والے شخص کے خلاف مجرمانہ مقدم درج کرلیا ہے جبکہ ہوائی سفر پر پابندی بھی لگا دی ہے ۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے ایئر لائن سے اس واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ایئر انڈیا حکام سمیت کسی بھی ہم غفلت برتنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، خلاف کارروائی کریں گے۔
ایئر لائن حکام نے کہا کہ محکمہ جاتی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ ملزم کو نان فلائی لسٹ میں ڈالنے کی بھی سفارش کی ہے۔ یہ معاملہ ایک سرکاری کمیٹی کے تحت زیر غور ہے اور فیصلے کا انتظار ہے۔
زیادتی کا شکار خاتون نے اپنے خط میں بتایا کہ واقعے کے بعد ایئر انڈیا کے عملے نے بھی کوئی خاص مدد فراہم نہیں کی۔ یہاں تک ان سے سیٹس تبدیل کرنے کا کہ گیاتو انہوں نے مجھے اپنے اسٹاف کی سیٹ فراہم کی ۔