شہزادہ ہیری نے برطانوی شاہی خاندان کے کئی راز افشا کردیئے

برطانوی شہزادے ہیری نے اپنی سوانح عمری اسپیئر(Spare) میں برطانوی شاہی خاندان کے راز وں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ شاہی محل میں جھگڑے اور نا ہمواریاں تھی، پرینس ولیم سے محل میں ہاتھا پائی کا ذکر بھی کیا جبکہ  کمیلا پارکر سے چارلس کی شادی کے معاملات پر بھی کھل کر بات کی ہے

برطانوی شہزادے ہیری نے سوانح عمری اسپیئر(Spare) میں برطانوی شاہی خاندان کے کئی راز افشا کر دیئے ہیں۔ پرنس ہیری نے شاہی محل میں  ہوئے جھگڑے کی تفصیل بھی اپنی کتاب میں لکھ ڈالی ہے ۔

برطانوی شہزادہ پرنس کی کتاب اسپیئر(Spare) کے شائع ہونے کے بعد روز نئے نئے انکشاف سامنے آرہے ہیں۔ پرنس ہیری نے کتاب میں اپنے  بڑے بھائی پرنس ولیم سے بدترین تعلقات کا ذکر بھی کھل کر کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

برطانوی شہزادہ ہیری افغان شہریوں کو قتل کرکے جنگی جرائم کا ملزم بن گیا

برطانوی شہزادے ہیری نے اپنی سوانح عمری اسپیئر(Spare) میں اپنی زندگی کے متعدد رازوں سے پردا اٹھایا۔ انہوں نے شاہی خاندان میں ناہمواری   اور آپس کے جھگڑوں پر تفصیل سے لکھا ہے ۔

پرنس ہیری نے اپنی کتاب میں اپنی زندگی کے چھپے راز آشکار کرتے ہوئے منشیات کے استعمال اور جسمانی و جنسی تعلقات پر بھی بات کی ہے ۔ بکنگھم پیلس نے ہیری کی کتاب پر اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

پرنس ہیری نے اسپیئر(Spare) اپنے بڑے بھائی اور ولی عہد  شہزادہ ولیم سے شاہی محل میں ہوئے  اپنے جھگڑے  کے بارے میں لکھا کہ ولیم نے  مجھے گریبان سے پکڑا اور مجھے زرو سے دھکا دیکر زمین پر گرادیا تھا ۔

ہیری نے لکھا ولیم سے جھگڑے کے وقت میرے والد چارس، ملکہ الزبتھ ٹیلر   بھی موجود تھی ۔ ولیم نے مجھ پر حملہ کیا جبکہ میرے والد نے مجھ پر جھوٹے الزامات عائد کیے جبکہ دادی یہ سب کچھ برداشت کررہی تھیں۔

برطانوی اخبار گارڈین نے  اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ دونوں بھائیوں  ہیری اور ولیم کے بیچ جھگڑے کا سبب میگھن مارکل تھی ۔ گارڈین  نے کتاب کی ایک کاپی حاصل کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے ۔

اپنی سوانح عمری میں ہیری نے بتایا کہ ہم دونوں بھائیوں نے والد کنگ چارلس سے التجا کی وہ کمیلا پارکر سے دوسری شادی نہ کریں۔ کنگ چارلس کی پہلی اہلیہ لیڈی ڈیانا سے انتقال کے 4 ماہ بعد کا واقعہ ہے ۔

  بکنگھم پیلس نے  ہیری کی کتاب پر اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے تاہم شاہی سوانح نگار ٹینا براؤن نے کہا ہے کہ ہیری کے انکشافات کے بعد نو منتخب بادشاہ چارلس کے لیے مشکلات کھڑی ہوجائیں گی ۔

برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق  شہزادہ فلپ کی آخری رسومات کے موقع پر  پرنس ہیری کی اپنے والد، اس وقت پرنس آف ویلز، چارلس اور شہزادہ ولیم سے ملاقات ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

نیٹ فلیکس پر “ہیری اینڈ میگھن”  کا ٹریلر جاری، برطانیہ میں تہلکہ مچ گیا

اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پرنس ہیری اور پرنس ولیم کے درمیان کھڑے اس وقت کے پرنس آف ویلز اور موجودہ بادشاہ نے دونوں بھائیوں کو کہا تھا کہ  مجھ پر مہربانی کرکے میرے بڑھاپے کو مصیبت زدہ نہ بناؤ۔

یاد رہے کہ برطانوی شہزادے ہیری نے سوانح عمری اسپیئر(Spare) 10 جنوری کو باقاعدہ بازار میں دستیاب ہوگی تاہم کچھ نشریاتی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کتاب کی کاپی حاصل کرلی ہے ۔

متعلقہ تحاریر